لائن آف کنٹرول پر آتشی اور ہلاکت خیز گولہ باری کے ما بعد ؛اوڑی میں متعدد شل جو پھٹنے سے رہ گئے تھے کو ناکارہ بنایا گیا
سرینگر/16نومبر/سی این آئی// فوج کے بم ڈسپوزل سیکارڈ نے اوڑی میں بارود شلوں کو ناکارہ بناکر بڑے حادثے کو ٹال دیا ہے ۔ جمعہ کے روز آر پار گولہ باری کے نتیجے میں تعدد شل مختلف جگہوں پر پڑے تھے جو پھٹنے سے رہ گئے تھے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے جمعہ کے روز اوڑی کے مختلف سرحدی سیکٹروںپر ہندپاک افواج کے مابین شدید گولہ باری ہوئی تھی جس میں مالی و جانی نقصان ہوا تھا ۔ اس دوران پاکستانی فوج کی جانب سے داغے گئے متعدد شل پھٹنے سے رہ گئے تھے جن کو آج ناکارہ بایا گیا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فوج کے کے بم ڈسپوزل سیکارڈ نے آج اوڑی کے کمل کوٹ ناگا علی شاہ کے مقام پر زندہ شلوں کو ناکارہ بنایا ۔ اس ضمن میں ایس ڈی پی او اوڑی نے کہا کہ بارودی شل کو ناکارہ بنایا گیا اور اس موقعے پر پولیس اور فوج کی نفری موجود تھی ۔ انہوںنے کہا کہ شل کو ناکارہ بناکر ایک بڑے حادثے کو رونماء ہونے سے ٹال دیا گیا ۔ واضح رہے کہ اوڑی کے حاجی پیر، کمل کوٹ اور دیگر سیکٹروں پر ہندوپاک افواج کے مابین شدید گولہ باری ہوئی تھی جس میں عام شہریوں سمیت متعدد فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ کرگل جنگ کے بعد ہندوپاک افواج کے مابین اس قدر شدید جھڑپ کبھی دیکھنے کو نہیں ملی تھی۔
Comments are closed.