سی آئی کے کے بجبہاڑہ میں چھاپہ مار کاررروائی ؛کئی افراد کے گھروں کی تلاشیاں لی گئی

سرینگر 14 نومبر: سیکورٹی فورسز کی انسداد انٹیلی جنس ونگ ( سی آئی کے ) نے سنیچروار کی صبح جنوبی قصبہ بجبہاڑہ میں چھاپے ڈال کر تلاشی کارورائی عمل میںلائی ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق سی آئی کے آفیسران نے پولیس اور سی آر پی ایف کے ہمراہ بجبہاڑہ کے گوری ون ، زرپورہ اور مین چوک میں چھاپے ڈالیں اور تلاشی لی ۔ معلو م ہوا ہے کہ ٹیم نے محمد سلطان تیلی ، سجاد احمد ، پرویز احمد اور محمد اسحاق کے علاوہ دیگر دو افراد کے گھروں پر چھاپے ڈالیں اور وہاں تلاشی کارورائیاں عمل میں لائی گئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ سی آئی کے نے بینک معاملے سے متعلق ایک کیس کے سلسلے میں تلاشی کارورائی عمل میں لائی تاہم فوری طور پر اس معاملے کی مکمل تفصیلات موصول نہیں ہو سکی ۔ عین شاہدین کے مطابق سنیچروار کی صبح سی آئی کے کے اہلکار جموں کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے ہمراہ علاقوں میں نمودار ہوئے اور انہوں نے رہائشی مکانوں کی تلاشی لی تاہم اس معاملے میںمکمل تفصیلات معلوم نہ ہو سکی ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے چھاپوں اور تلاشی کارورائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے میں سی آئی کے ہی مزید تفصیلات فراہم کر سکتی ہے ۔

Comments are closed.