اگر کوئی سرحد پر ہماری طاقت کا تجربہ کرتا ہے تو انہیں بھر پور اندا ز میںجواب دیا جاتا ہے / وزیر اعظم مودی

بھارت نے ہمیشہ امن کو ترجیح دی لیکن قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا

چین ہو یا پاکستان سرحدوں پر تعینات فوج کو جوابی کارروائی کیلئے کھی چھوٹ دی گئی ہے

سرینگر 14 نومبر/سی این آئی// لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فائرنگ سے چار فوجیوںاور عام شہریوں کی ہلاکت پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے پاکستان او ر چین کے نام سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی سرحد پر ہماری طاقت کا تجربہ کرتا ہے تو انہیں بھر پور انداز میں جواب دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ امن کو ترجیح دی ہے تاہم ملک کی سالمیت پر کوئی انچ آئی تو بھارت ہار نہیں ماننے والا ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی وزیر اعظم نریندر مودی نے بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں کے ساتھ دیوالی منائی ۔ جیسلمیرمیں فوجی اہلکاروں کے ساتھ دیوالی منانے کے بعد اپنے خطاب میں وزیر اعظم مودی نے چین اور پاکستان کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’’اگر کوئی سرحد پر ہماری طاقت کا تجربہ کرتا ہے تو انہیں اس کا صحیح جواب ملے گا‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہار ماننے والا ملک نہیں ہے اور کہا کہ جو بھی ملک کی سالمیت اور سیکورٹی کی طرف آنکھ اٹھانے کی کوشش کررہے گا ، انہیں اسکا بھر پور انداز میںجواب ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی متعدد ممالک کے ساتھ سرحدیں ہیں۔لیکن بہت ساری چیزوں کے بیچ میں لانگی والا کا نام پورے ملک کے لوگوں کے منہ پر واپس آگیا۔ لانگی والا کی جنگ ہر ہندوستانی کی یاد میں روشن ہے۔ سبھی جانتے ہیں قابل ذکر ہے کہ مودی دراصل 1971 کی ہند پاک جنگ کی یاد دلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اگلے سال اس تاریخی واقعے کی 50 ویں سالگرہ منائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک کی حفاظت کیلئے سرحدوں پر تعینات جوانوں نے ہمیشہ ملک کی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی اور وہ ملک کی حفاظت میں محو ہے ۔ پاکستان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک ہمیں کمزور کرنے کی کوشش میں مصروف ہے اور سرحدوں پر شہری آبادی کو نشانہ بنا کر حملہ کر رہا ہے جو کہ قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ہماری طاقت کا اندازہ 1971کے جنگ میں ہی ہوا ہوگا اور اس کے بعد پاکستان کبھی بھارت کے ساتھ لڑنے کی سوچ بھی نہیں سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی سرزمین پر آنکھ اٹھاکر دیکھنے والوں کو ملا زبردست جواب ملا ہے۔ چین کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان دوستی نبھانا جانتا ہے تو آنکھ میں آنکھ ڈال کر چیلنج دینا بھی جانتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری ہر کوشش اسی سمت میں ہونی چاہئے، جس سے سرحدوں کی حفاظت کے لئے ملک کی طاقت میں اضافہ ہو، ملک مزید بااختیار بنے، ملک خود منحصر بنے، یہی ہمارے جانبازوں کو سچی خراج عقیدت بھی ہوگی۔قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم مودی ہر سال دیوالی کو فوج کے جوانوں میں کیوں گزارتے ہیں؟ انہوں نے کہا ، "لوگ دیوالی جیسے سماجی تہواروں میں کنبہ کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں۔ اس وقت کے دوران ہر ایک اپنے قریب لوگوں کے ساتھ رہتا ہے۔ لہذا ہر سال میں آپ کے ساتھ وقت گزارتا ہوں ، کیونکہ آپ میرے کنبے ہیں۔

Comments are closed.