موسم نے بدلی کروٹ ،بالائی علاقوںمیں تازہ برفباری ،میدانی علاقوں میںبارشیں

موسمی صورتحا ل میں تبدیلی سے وادی شدید سردی کی لپیٹ میں ، آئندہ دد دنوں تک برفباری کی پیشگوئی

تازہ برفباری کے بعد سرینگر لہہ شاہراہ اور مغل روڑ ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند ، سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک جاری

سرینگر 14 نومبر: محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے عین مطابق پیر پنچال کے آر پار بالائی علاقوں میں تازہ برفباری سے سفید چارد بچھ گئی جبکہ شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوئی ۔ سونہ مرگ ، گزیر اور گلمرگ کے علاوہ پیر کی گلی اور زوجیلا پر تازہ برفباری کے بعد سرینگر لہہ شاہراہ اور مغل روڑ پر ٹریفک کی آمد رفت معطل کر دی گئی ۔ ادھر موسمی صورتحا ل میں تبدیلی آنے کے ساتھ ہی وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر محسوس کی گئی ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے 48گھنٹوں تک ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ 17نومبر کی صبح سے ہی موسمی صورتحال میں بہتری آنے کا امکان ہے ۔ سی این آئی کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق جمعہ اور سنیچروار کی درمیابی رات سے ہی موسم میں تبد یلی آتے ہوئے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی جبکہ بانہال اور گریز میں رواں موسم کی پہلی برفباری ہوئی ۔ ساتھ ہی میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں بھی ہوئی ۔ جمعہ اور سنیچروار کی درمیانی رات سے ہی گلمرگ ، سونہ مرگ ، زوجیلا اور پیر کی گلی کے علاوہ پیز پنچال کی پہاڑیوں پر طویل خشک سالی کے بعد برف و باراں کا سلسلہ شروع ہوا۔ جو آخری اطلاعات ملنے تک وقفہ وقفہ سے جاری تھی۔جبکہ شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں سنیچروار کی صبح سے ہی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جو دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہا ۔ خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے موسمی صورتحال میں تبدیلی آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے بارشوں اور ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی تھی ۔ اس دوران سونہ مرگ، گلمرگ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں تازہ برفباری ہوئی اس کیساتھ ساتھ زوجلا ، دراس اور دیگر پہاڑی علاقوںمیں بھی برفباری ہوئی۔ گلمرگ سے نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ شہر آفاق گلمرگ میں سنیچروار کی اعلیٰ صبح اس وقت موسمی صورتحال میں تبدیلی آئی جب آسمان پر کالے بادل چھا جانے کے ساتھ ہی اپر وٹ کی پہاڑیوں پر رواں موسم کی پہلی برفباری ہوئی ۔ جس کے ساتھ ہی موسم سرما نے دستک دی ۔ ادھر سونہ مرگ کے پہاڑی علاقوں میں بھی برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہے ۔ادھر شوپیان سے بھی نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ پیر کی گلی پر تازہ برفباری ہوئی اور دو سے تین انچ تک کی برفباری ریکارڈ کی گئی ۔ادھر سونہ مرگ، زوجیلا، منی مرگ، گومری، گلمرگ،پہلگام میں تازہ مگر تازہ برفباری ہوئی ہے جس کی وجہ سے شدید میں اضافہ ہوا ہے۔دھر محکمہ موسمیات کے مطابق پیر پنچال کے آر پار اگلے 48گھنٹوں تک میدانی علاقوں کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں بھی برفباری ہونے کے امکانات ہے اور کہا کہ موسمی صورتحال میں 17نومبر کے بعد ہی بہتری آنے کی امید ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں کہیںکہیں پر ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشیں ہوسکتی ہے جبکہ سوموار تک وقفہ وقفہ سے ہلکی بارشوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں مزید گراوٹ آسکتی ہے ادھر موسم کی خرابی کے پیش نظر سرینگرلداخ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل کو روک دیا گیا ہے۔جبکہ تاریخی مغل شاہراہ پر بھی پیر کی گلی کے مقام پر تازہ برفباری کے باعث ٹریفک کی آمد رفت روک دی گئی ہے ۔

Comments are closed.