سرینگر/09نومبر/سی این آئی// ضلع پونچھ میں پولیس اور فوج نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران ایک تھیلے میں رکھے گئے ہتھیار اور گولہ بارود کو برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق صوبہ جموں کے ضلع پونچھ میں کیرنی سیکٹر کے قریب پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے ایک بیگ برآمد کرلیا جس میں اے کے 47کی متعدد رائفلیں ، ہتھ گولے اور دیگر مواد ملا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کے بعد 8اور 9کی درمیانی شب کواور فوج اور ایس او جی نے کیرنی سیکٹر پونچھ میں حد متارکہ کے نزدیک ایک تلاشی مہم کے دوران ایک تھیلے سے 4اے کے 47کی رائفلیں،4میگزین، 141زندہ گولیوں کے راونڈ، 2اے جی ایل گرنیڈ، 2ہتھ گولوں کے علاوہ دیگر بارودی مواد برآمد کرلیا ہے ۔ اس ضمن میں ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال نے بتایا کہ اس ہتھیار کی کھیپ کو وادی کشمیر پہنچنائے جانے کا امکان تھا تاہم بروقت کارروائی میں اس ہتھیار کی بڑی کھیپ کو برآمد کرلیا گیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید چھان بین شروع کردی ۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ میں بھی اسی طرح کی ایک اور کارروائی کے دوران ضلع پونچھ میں جنگلات سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا گیا تھا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.