سرینگر/09نومبر: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام سے تعلق رکھنے والا ایک شہری جو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں ضلع جیل اننت ناگ میں مقید تھا مختصر علالت کے بعد انتقال کرگیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں جیل میں اسیر ضلع کولگام کا ایک 42برس کا شہری شہزاد احمد وانی ولد علی محمد وانی ساکن شالی پورہ کولگام غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 82/2019زیر دفعہ 13کے تحت نظر بندتھا آج مختصر علالت کے بعد فوت ہوا ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مذکورہ شخص کو کاٹرسو اننت ناگ میں 29اکتوبر 2019کو غیر مقامی مزدوروں کی ہلاکت کے بعد گرفتار کیا گیا تھا ۔ اس ضمن میں ڈی آئی جی پرزنس محمد سلطان لون نے خبررسیاں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نظر بند شخص علیل تھا اور آج سوموار کے روز ہسپتال میں انتقال کرگیا ۔ انہوںنے بتایا کہ مذکورہ شخص کی موت کی وجوہات کا پتہ لگایا جارہا ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.