سرینگر/07نومبر: جموں کشمیر اور لداخ میں گزشتہ 48گھنٹوں میںکم سے کم 4مرتبہ زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے تازہ زلزلہ سنیچر وار سحر کے وقت 4بجکر 29منٹ پر محسوس کئے گئے تاہم کسی جگہ مالی یا جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔وادی میں مسلسلہ زلزلہ کے جھٹکوں سے 2005کے بھیانک زلزلہ کی یادی تازہ، لوگوں میں خوف و دہشت ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں کشمیر اور لداخ میں گزشتہ چار روز سے وقفے وقفے سے ہلکے زلزلے کے جھٹکے جاری ہے تاہم زلزلہ کے نتیجے میں کسی جگہ جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے تازہ سنیچر وار کو سحر کے وقت قریب 4بجر 18منٹ پر اور دوسرا جھٹکا چار بجکر 29منٹ پر محسوس کئے گئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ وقفے وقفے سے ہلکے زلزلہ کے جھٹکے ہورہے ہیں جن کا محور جموں کشمیر کے علاقے ہی بتائے جارہے ہیں ۔نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق جموں و کشمیر میں ہفتے کی علی الصبح چار بجکر 18 منٹ اور چار بجکر 29 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ریکٹر اسکیل پر زلزلوں کی شدت بالترتیب چار اعشاریہ ایک اور دو اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی ہے اور ان کا مرکز جموں و کشمیر کے مختلف علاقے ہی بتائے جارہے ہیں جبکہ گزشتہ روز ہوئے زلزلہ کا مرکز جنوبی کشمیر کا ضلع شوپیاںبتایاگیا ہے ۔ ہلکے زلزلہ کے جھٹکوں کے نتیجے میں ابھی تک کسی بھی جگہ سے کسی مالی یا جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ اس سے پہلے 2 جولائی 2020 کو زلزلے کے جھٹکے لداخ کے علاوہ جموں وکشمیر کے کچھ علاقوں بھی محسوس کئے گئے تھے۔ دوپہر دو بج کر دو منٹ پرآئے اس زلزلے کے شدت 3.6 تھی۔ اس وقت زلزلے کا مرکز کرگل کا کوئی علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی 90 کلو میٹر درج کی گئی تھی۔واضح رہے کہ جموں کشمیر اور لداخ زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔ جموں و کشمیر میں ماضی میں زلزلوں نے بے تحاشا تباہی مچائی ہے۔ 8 اکتوبر 2005 میں ہونے والے قیامت خیز زلزلے کے نتیجے میں ایل او سی کے آر پار زائد از 80 ہزار لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی اور بے تحاشا مالی نقصان ہوا تھا۔ ریکٹر اسیکل پر اس زلزلے کی شدت 7.6 ریکارڈ ہوئی تھی۔یاد رہے کہ جموں کشمیر کے اوڑی میں 2005میں بھیانک زلزلہ ہوا 7.5ریکٹر پیمانے پر تھا جس میں درجنوں افراد لقمہ اجل بن گئے تھے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں رہائشی اور غیر رہائشی ڈھانچوںکو نقصان پہنچا تھا جبکہ پاک زیر انتظام کشمیر میں بھی 2005کے زلزلہ سے بھاری جانی و مالی نقصان ہوا تھا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.