سوشل میڈیا پر خاتون کی ذاتی تصاویر آپ لوڈکرنے کا معاملہ ؛ پانپور میں شہری گرفتار، معاملے کی تحقیقات شروع

سرینگر /04نومبر: اونتی پورہ پولیس نے ایک شخص کو گرفتارکیا جس نے ایک خاتون کو بلیک میل اور اُس کی عزت کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی غرض سے مذکوریہ خاتون کی ذاتی تصاویر سوشل میڈیا پر آپ لوڈ کئے۔سی این آئی کے مطابق تھانہ پولیس پامپور کو ایک خاتون کی گھر والوں کے جانب سے درخواست موصول ہوئی کہ کچھ شر پسند عناصر نے اُس کو بلیک میل کرنے کیلئے مذکوریہ خاتون کی ذاتی تصاویر سوشل میڈیا پر آپ لوڈ کئے جس سے اُس کی عفت میں خلل واقع ہوئی ہے۔اطلاع موصول ہوتے ہی تھانہ پولے پامپورنے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کرکے اس شخص کو گرفتارکیا جس کی شناخت آصف رسول وانی ساکن درنگبل پامپور کے بطو ر ہوئی ہے۔ تھانہ پولیس پامپور نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آرنمبر89/2020 متعلقہ دفعا ت کے تحت انداج کرکے اس سلسلے میں مذید تحقیقات شروع کردی۔ اونتی پورہ پولیس کی جانب سے کمیونٹی ممبران سے گزارش کی جاتی ہے اس طرح کی کسی بھی اطلاع کے بارے میں متعلقہ تھانہ کو جانکاری فراہم کریں تاکہ ایسے افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی سر انجام دی جائیگی جوکہ اس طرح کے جرائم میں ملوث پائے جائینگے۔

Comments are closed.