ضلع اسپتال ہندوارہ اور انڈین ریڈکراس سوسائٹی کپوارہ کی جانب سے مشترکہ خون کے عطیہ کا کیمپ منعقد ،40نوجوانوں نے رضاکارانہ طور خون کا عطیہ پیش کیا
ہند وارہ /03نومبر / کے پی ایس : انڈین ریڈکراس سوسائٹی کپوارہ اور ڈسٹرکٹ اسپتال ہندوارہ کی جانب سے آج ڈسٹرکٹ اسپتال ہندوارہ میں ایک خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 40 نوجوانوں نے رضاکارانہ طور پر خون کا عطیہ پیش کیا۔کیمپ میں ریڈکراس سوسائٹی کپوارہ کے انسپکٹر اور پروگرام انچارچ سید امتیاز نے بھی اپنا خون عطیہ دیکر 54ویں بار خون کا عطیہ پیش کیا اور اس سال میں یہ سید امتیاز کا تیسرا پوئنٹ خون تھاجو انہوں نے رضاکارانہ طور پر پیش کیا ۔ اس کے علاوہ ٹریڈ کے نائب صدر عبدالرشید ملک،رویل سٹیڈیو کے فاروق احمد بٹ،الطاف کمپوٹر ودیگر نوجوانوں نے اپنا خون کا عطیہ پیش کیا۔عطیہ کیمپ کا افتتاح انڈین ریڈکراس سوسائٹی کے جنرل سکریٹری ریٹائرڈ آئی اے ایس آفیسر کفایت حسین رضوی نے کیا، ان کے ہمراہ ریجنل سکریٹری ریڈکراس محمد یوسف زرگر اور میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ہندوارہ نثار احمد وانی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے خون کا عطیہ دینے والے نوجوان سے بات کرتے ہوئے انہیں خون دینے اور اس فائدے اور نقصان کے بارے میں جانکاری فراہم کی اور ان نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی ۔اس دوران کفایت حسین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے کیمپوں کو منعقد کرنا وقت کی اہم ضروت ہے جس سے اسپتالوں میں ان مریضوں کو فائدہ مل سکتا ہے جنہیں خون کی سخت اور اہم ضروت پڑتی ہے اور ان مریضوں کو خون کے حوالے سے اسپتالوں میں ہورہے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے بلڈڈونیشن کیمپوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں فوج سے لیکر عام شہری ان بلڈڈوینشن کیمپوں کا انعقاد کررہے ہیں اور کسی اسپتال میں آج ان ضروت مند مریضوں کو خون کے حوالے کوئی بھی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑرہا ہے اور نہ ہی ان بیماروں کو کسی طرح کی کوئی دقت پیش آرہی ہے ان بلڈوینشن کیمپوں کا انعقاد کرنا خون کا عطیہ پیش کرنے سے کئی قیمیتں جانے بچ سکتی ہے اور آخر پرمیڈیکل سپر انٹنڈنٹ ہندوارہ ڈاکٹر نثار احمد وانی نے تمام مہمان کا شکریہ ادا کیا اور خون کا عطیہ پیش کرنے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اور ان کے لئے ریفرشمنٹ کا بھی اچھا خاصہ انتظام رکھا گیا تھا۔
Comments are closed.