جواہر لال نہرونے مسئلہ کشمیر کو نہیں اُلجھایا یہ سابق وزیر اعظم پر بے بنیاد الزام /شیو سینا

دفعہ 370کی منسوخی کے بعد کشمیری پنڈت واپس وادی لوٹیں گے پروپگنڈا تھا

سرینگر/02نومبر: سابق وزیر اعظم جواہر لال نہروں پر تنازعہ کشمیر کو اُلجھانے کے الزام کو غلط قراردیتے ہوئے شیو سینا نے کہا ہے کہ یہ صرف پروپگنڈا ہے بلکہ نہروںجموں کشمیر میں امن قائم کرنے میں کامیاب ہوئے تھے اور یہ ان کی حکمت عملی کا نتیجہ تھا جیسے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق لیڈر اور وزیر اعظم اٹل بہاری وجپائی نے کیا تھا ان کے دور میں بھی جموں کشمیر میں کافی امن رہا ۔ شیو سینا کے ترجمان اور سینئر لیڈر راوت نے بھارتیہ جنتا پارٹی والی مرکزی سرکار کی جانب سے حالیہ اراضی قانون کی بھی مخالفت کی کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شیوسینا کے لیڈر اورایم پی سنجے راوت نے کہا ہے کہ بھارت کے سابق وزیر اعظم جواہر لعل نہروں نے جموں کشمیر کے مسئلہ کو پیچیدہ نہیں بنایا تھا بلکہ یہ پہلے ہی ایک اُلجھا ہوا تنازعہ تھا جس کو نہروںنے بڑی حکمت کے ساتھ حل کرنے کی کوشش کی تھی جس میں وہ کافی حد تک کامیاب بھی ہوئے تھے ۔ انہوںنے کہا کہ اس سلسلے میں سابق وزیر اعظم پر لگائے جارہے الزامات اور ان کو مسئلہ کشمیر کو اُلجھانے کے لئے ذمہ دار ٹھہرانا غلط بات ہے کیوں کہ جواہر لال نہروں نے اُس وقت کے حالات کے مطابق اپنی حکمت عملی چلائی اور جموںکشمیر میں امن قائم کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ راوت نے بھارتیہ جنتا پارٹی والی مرکزی سرکار کی جانب سے حالیہ اراضی قانون کی بھی مخالفت کی اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے حالات کبھی ٹھیک نہیں ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعظم ہند اٹل بہائی واجپائی نے تنازعہ کشمیر کا دیرپا حل تلاش کرنے کیلئے کئی اقدامات اُٹھائے اسی طرح جواہر لال نہروںنے بھی کیا ۔ راوت کا کہنا ہے کہ مووجودہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی پی ڈی پی کیساتھ ہاتھ ملاکر حکومت بنائی تھی اور یہ بھی ایک تجربہ تھا تاکہ جموں کشمیر میں امن رہے انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370کی منسوخی کے پیش نظر جس طرح سے مرکزی سرکار نے پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کی قیادت کو گرفتار کیا گھا اسی طرح امن کے قیام کیلئے 1953میں کشمیر کے وزیر اعظم شیخ محمد عبداللہ کو گرفتار کیا تھا ۔ شیو سینا ترجمان نے کہا ہے کہ سرکار نے دعویٰ کیا تھا کہ آرٹیکل 370کی منسوخی کے بعد کشمیری پنڈتوںکو واپس کشمیر جانے کیلئے راہ ہموار ہوجائے گی لیکن یہ سراسر پروپگنڈا تھا ایک سال بعد بھی کوئی کشمیری پنڈت وادی واپس نہیں لوٹا ۔

Comments are closed.