توہین رسالت ؐ کے حوالے سے مسلمان سراپا احتجاج ؛جمعتہ المبار ک پرمساجد اور خانقاہوں میںشدید الفاظ میں مذمت
سرینگر /30اکتوبر / کے پی ایس؛ فرانس میں نبی اکرم ؐ کی شان میں گستاخی اور خاکوں کی نمائش پر عالم اسلام کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں ۔موصولہ تفصیلات کے مطابق وادی کشمیر کے بیشتر مساجد اور خانقاہوں میں جمعتہ المبارک کے موقعہ پر خطباء حضرات اور ائمہ مساجد نے اپنے خطابات میں فرانس کے صدر اور اس کے ہمنوائوں کی جانب سے پیغمبر اسلامؐ کے توہین آمیزخاکوں کی نمائش اور آپ ؐ کی شان میں گستاخی کی شدید مذکومت کرتے ہوئے کہا کہ شان اقدس ﷺ میں کسی بھی قسم کی گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ رسالت مآب ؐ کی شان اقدس میں گستاخی سے پوری دنیا میں موجود ناموس رسالت پر جان قربان کرنے والے کے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے لیکن شان اقدس ؐ میں ذرا بھی گستاخی برداشت نہیں کرسکتے ہیں کیونکہ مسلمانوں کا اس پر ایمان مستحکم ہے کہ بعد از خدا حضور پُر نور ؐ صاحب رفاقت اور صاحب شفاعت ہیں ۔انہوں نے کہا کہ محسن انسانیت ؐ کی بعثت سے عالم انسانیت انقلاب بپا ہوا ہے جہالت اور اندھیرا دور ہوا ہے ۔خطباء حضرات نے کہا کہ آپ ؐ تمام انسانوں میں عظیم المرتبت اور اعلیٰ مقام کے حامل ہیں اور ان کا سیرت وکردار منفر د اور ممتاز ہے جو تمام انسانیت کیلئے ایک نمونہ ہے ۔جو لوگ آپ ؐ کے اسوہ حسنہ پر چل پڑے وہ کامیاب ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ محمد ؐ کی غلامی اور محبت دین حق میں شرط اول ہے اور اگر اس میں ذرا بھی خامی ہوتو ایمان نامکمل ہے اور ایک مسلمان تمام انسانوں یہاں تک اپنے شفیق ورفیق ماں وباپ اور مال واولاد سے بھی آپ ؐ سے زیادہ محبت رکھتے ہیں اور کہا کہ یہ بات طے ہے کہ مسلمان اپنی جان د ینے کو ترجیح دے گا لیکن نبی اکرم ؐ کی شان میں کوئی گستاخی برداشت ہرگز نہیں کرے گا۔انہوں نے فرانس کے صدر اور ان حواریوں کی طرف توہین رسالت کیخلاف صف آراء ہیں ۔انہوں نے عالم انسانی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ فرانس میں نبی اکرم ؐ کے خاکوں کی نمائش کرنے والے صدر کی مزموم اور ناپاک حرکت کا نوٹس لیں اور ان کیخلاف آواز بلند کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ایک پالیسی کے تحت شان رسالت ؐ میں گستاخی کا معمول بن رہا ہے کیونکہ اس سے پہلے بھی کئی لادین اور انسانیت دشمنوں نے شان رسالت میں گستاخی کرکے مسلمانوں کے جذبات مجروح کئے ۔انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ لوگ اپنے حربوں اور ان ناپاک حرکتوں سے باز نہیں آئیں گے اور عالمگیر سطح پر ایک مہم شروع ہوگی جس کے نتائج بھیانک ہونگے
Comments are closed.