وادی میں اگلے چند روز تک موسم خشک رہنے کا امکان ؛ مطلع بدستور ابرآلود رہے گا اور درجہ حرارت میں مزید گراوٹ ہوگی/محکمہ موسمیات
سرینگر/29اکتوبر: نومبر 4تک وادی میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم مطلع ابرآلود رہ سکتا ہے جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں مزید گراوٹ آکر سردیوں میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ وادی کشمیر میں اگلے چند دنوں تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ کے مطابق اگلے ماہ کی 4تاریخ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے ۔ تاہم 31اکتوبر کو کہیں کہیں پر ہلکی بوندا باندی ہوسکتی ہے تاہم اس کے کم ہی امکانات ہے ۔ 4نومبر تک موسم اگرچہ خشک رہنے کا امکان ہے اس کے ساتھ ساتھ مطلع ابرآلود رہے گا جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں مزید گراوٹ آسکتی ہے اور سردی میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔ ادھر آج سرینگر میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ رات کا کم سے کم درجہ حرارت 7ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ یا د رہے کہ رواں برس موسم گرما زیادہ تر خشک رہا اور گرمی بھی کافی رہی جبکہ گزشتہ چار ماہ سے وادی میں بارش نہیں ہوئی لیکن رواں ہفتے کہیں کہیں پر پہاڑی علاقوںمیں ہلکی برفباری ضرور ہوئی ۔
Comments are closed.