سرینگر/27اکتوبر: پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کشمیری عوام کو انصاف ملنے تک ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن ہم کشمیری عوام کی مکمل حمایت کا اعادہ کررہے ہیں۔یوم یکجہتی کشمیر انسانی تاریخ کے ایک تاریک باب کو اجاگر کرتا ہے۔ سی این آئی مانیٹرنگ لے مطابق کشمیری عوام کو انصاف ملنے تک ان کا ساتھ دیا جائے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر پر بھارت کا غیرقانونی قبضہ کیونکہ کشمیر ایک بین الاقوامی تنازع ہے اور اس تنازع کا حل اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں میں ہے، سات دہائیوں سے جاری مظالم کے باوجود بھارت کشمیری عوام کا عزم توڑنے میں ناکام ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازع کے پرامن حل کے لیے کام کرے، یہ واحد راستہ ہے جو جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام کو یقینی بنا سکتا ہے، پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہے گا اور حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.