سڑک حادثے میں نائب سرپنچ ہلاک ،مفرور گاڑی اور مالک کی تلاش جاری : ترال میں سات برس کا لڑکا غرقآب،علاقے میں کہرام مچ گیا

سرینگر/27اکتوبر/: پونچھ میں ایک موٹر سائکل سوار کو ایک تیز رفتار گاڑی نے زور دار ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں نائب سرپنچ جو کہ موٹر سائکل سوار تھا شدید زخمی ہوا جس کو ہسپتال پہنچایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا گیا ۔ ادھر جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں منگل کے روز ایک 7برس کا لڑکا ایک تالاب میں گرکر غرقآب ہو گیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق پونچھ کے منگلنار نامی علاقے میں ایک نائب سرپنچ جو کہ ایک موٹر سائکل پر سوار تھا اُس وقت ہلاک ہوا جب ایک نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو اپنی زد میں لاکر زور دار ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائکل سوار ہرمیندر سنگھ جو کہ سرپنچ ہے شدید زخمی ہوا۔ نائب سرپنچ کو اگرچہ فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروںنے اسے مردہ قراردیا ۔ اس دوران پولیس نے معاملے کے سلسلے میں متعلق دفعات کے تحت کیس درج کرکے مزید چھان بین شروع کردی اور نامعلوم گاڑی کا پتہ لگانے کیلئے اقدامات اُٹھائے گئے ۔ ادھرجنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں منگل کے روز ایک 7برس کا لڑکا ایک تالاب میں گرکر غرقآب ہوا۔علاقے میں کہرام ۔جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے قصبہ ترال میں چیوہ نامی گائوں میں منگل کے روز ایک 7برس کا لڑکا نومان ارشاد ولد ارشاد احمد کھیلنے کے دوران ایک تالاب میں گرگیا جسکے فورا بعد اہلخانہ اور مقامی لوگوںنے لڑکے کو پانی سے باہر نکال کر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال ترال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قراردیا ۔ اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ہسپتال میں تعینات ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ لڑکے کو جب ہسپتال پہنچایا گیا تب تک بہت دھیر ہوچکی تھی کیوں کہ بچہ یہاں پہنچنے سے پہلے ہی فوت ہوچکا تھا ۔ ادھر جونہی بچے کی نعش کو اس کے آبائی گائوں واپس پہنچائی گئی تو وہاںکہرام مچ گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد مہلوک کے گھر پہنچی جبکہ لڑکے کی نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

Comments are closed.