سرینگر/27اکتوبر: کنگن میں آج مقامی لوگوںنے محکمہ آب رسانی کے خلاف شدید ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے سرینگر لہہ شاہراہ پر دھرنا دیکر گاڑیوںکی آمدورفت کو گھنٹوں روک دیا ۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کا علاقہ پینے کے صاف پانی سے محروم ہے اور محکمہ سے بار بار اپیل کے باوجود بھی اس طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وسطی ضلع گاندربل کے چکی پرنگ کجپارہ کنگن میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے خلاف لوگوں نے منگل کو سرینگر۔لیہہ شاہراہ پر احتجاجی دھرنا دیکر گاڑیوں کی آمدورفت کئی گھنٹو ں تک روک دی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کی بستی میں گذشتہ بیس دنوں سے پینے کے پانی کی شدید قلت ہے اور محکمہ پی ایچ ای کے متعلقہ ملازمین سے کئی بار اس بارے میں بات کئی گئی لیکن انہوںنے اب تک کوئی بھی قدم نہیں اُٹھایا جس کے نتیجے میں لوگ ندی نالوں کا ناصاف پانی استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے لوگ کئی طرح کی بیماریوں کے شکار بھی ہوئے ہیں ۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ محکمہ پی ایچ ای کے متعلقہ ملازمین ڈیوٹی کم اور سیاست زیادہ کرتے ہیںاسلئے اپنی غفلت کے نتیجے میں لوگوںکا پانی فراہم نہیں کرپارہے ہیں ۔دریں اثناء کنگن پولیس نے جائے موقع پر پہنچ کر احتجاجی مظاہرین کو یقین دلایا کہ پانی کے مسئلے کو لیکر متعلقہ افسران کے ساتھ بات کی جائے گی اور جلد از جلد علاقہ کیلئے پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گاجس کے بعد مظاہرین پُرامن طور پر منتشر ہوئے اور ٹریفک کی نقل و حمل پھر بحال ہوئی ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.