سرینگر /19اکتوبر: سرحدی ضلع کپوارہ کے پہاڑی علاقہ وادی لولاب میں مواصلاتی کمپنیوں کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ لولاب میں انٹرنیٹ کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرحدی ضلع کپوارہ کے پہاڑی علاقہ لولاب کے لالپورہ، سوگام ، دیوراور دیگر علاقوں کے صارفین نے مواصلاتی کمپنیوں جن میں ائر ٹیل، وڈافون اور بی ایس این ایل قابل ذکر ہے کے خلاف سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں انٹرنیٹ سہولیات فراہم کرنے کے نام پر لوگوں کو لوٹا جارہا ہے کیوں کہ صارفین کو تیز رفتار پر نیٹ سہولیات تو دور کی بات 2جی رفتار پر بھی انٹرنیٹ سہولیات دستیاب نہیں ہے جس کے نتیجے میں طلبہ و دیگر افراد کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ صارفین کے مطابق اس حوالے سے اگرچہ مذکورہ کمپنیوں کے متعلقہ ذمہ داروں کے پاس کئی دفعہ شکایت پہنچائی گئی تاہم انہوںنے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بھی اقدام نہیں اُٹھایا ہے ۔سی این آئی نمائندے کے مطابق مذکورہ علاقوں کے صارفین نے کہا ہے اگر مواصلاتی کمپنیاں ان کی شکایت کو دور نہیں کری گی تو وہ کنزیومر کورٹ میں جاکر ان کیخلاف کیس درج کریں گے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.