سرینگر /19اکتوبر : شمالی قصبہ پٹن میں فوج و فورسز اور جموں کشمیر پولیس نے مشترکہ کارورائی کے دوران عسکری تنظیم لشکر طیبہ کے دو اعانت کاروں کو گرفتار کر لیا ۔ ادھر سوپور کے ڈانگر پورہ علاقے کا محاصرہ کرکے وہاں گھر گھر تلاشی آپریشن عمل میںلایا تاہم کسی کی گرفتاری کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ سی این آئی کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد پٹن پولیس نے فوج و فورسز کے ساتھ ایک مشترکہ کارورائی کے دوران دو بالائے زمین کارکنوں کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فوج کے 52آر آر اور پٹن پولیس نے چندوسہ نامی علاقے میں خصوصی آپریشن کے دوران دو افراد کی گرفتاری عمل میںلائی اور ان کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط کر لیا گیا ۔ دونوں افراد کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ عسکری تنظیم لشکر طیبہ کیلئے بالائے زمین کارکن کے بطور کام کر رہے تھے ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار شدگان سے ایک یو بی جی ایل اور گولیوں کے82راونڈ بر آمد کئے گئے۔اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ ادھر جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاعات ملنے کے بعد فوج و فورسز اور پولیس نے سوپور کے طور ڈانگر پورہ کو محاصرے لیکر تلاشی آپریشن عمل میںلایا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تلاشی آپریشن شروع ہوتے ہی فورسز نے علاقے کی طرف جانے والے سبھی راستوں کو بند کیا ہے۔جس دوران گھر گھر کی تلاشیاں لی گئی اور مکینوں سے بھی پوچھ تاچھ کی گئی تاہم تلاشی آپریشن کے دوران کسی کی گرفتاری عمل میں نہیںلائی گئی اور نہ ہی کسی جگہ جنگجوئوں اور فورسز کا آمنا سامنا ہوا جس کے بعد علاقے میں پُر امن طریقہ سے محاصرہ ختم کر دیا گیا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.