ہندوارہ میں تعینات ایک اور فورسز اہلکار کی خودکشی ؛ رواں ماہ کے دوران اس نوعیت کا پانچواں واقع رونماء

سرینگر /12اکتوبر: شمالی قصبہ ہندوارہ میں تعینات ایک ایس ایس بی اہلکار نے گزشتہ شب سرکاری بندوق کا استعمال کرتے ہوئے خود کشی کرلی ہے ۔ جموں کشمیر میں تعینات فوج اور فورسز اہلکاروں کی جانب سے رواں ماہ کا یہ پانچواں واقع ہے۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ویلگام ہندوارہ میں تعینات ایک فورسز اہلکار نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر خود کشی کرلی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ 35بٹالین ایس ایس بی سے تعلق رکھنے والے ایک اہلکار امت کمار ساکن اُترپردیشن نے سوموار کی شب اپنی سروس رائفل کا استعمال کرتے ہوئے خود بھی گولی چلاکر اپنی زندگی کاخاتمہ کیا ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔ یاد رہے کہ جموں کشمیر میں تعینات فوجی و فورسز اہلکاروں کی جانب سے خودکشی کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے اور رواں ماہ میں اس طرح کا یہ پانچواں واقع پیش آیا ہے ۔ یاد رہے کہ جموں کشمیر میں تعینات فوج و فورسز اہلکار ذہنی تنائو کی وجہ سے اس طرح کے راست اقدامات اُٹھارہے ہیں اگرچہ مرکزی وزارت دفاع کی جانب سے فوجی جوانوں کی جانب سے خود کشی کو روکنے کیلئے کئی طرح کے اقدامات اُٹھائے گئے تھے لیکن اس کے باوجود بھی اس طرح کے واقعات میں کمی نہیں آئی ہے ۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق سال 2010 سے 2019 تک ملک میں 1113 فوجی اہلکاروں کی خودکشی کے 1113 مشتبہ واقعات درج کیے گئے۔ اگرچہ سرکاری اعداد و شمار میں کشمیر میں خودکشی کرنے والے سیکورٹی اہلکاروں کی تفصیلات الگ سے نہیں دی گئیں، تاہم سمجھا جا رہا ہے کہ سب سے زیادہ معاملات یہیں درج ہوئے ہوں گے۔وزیر مملکت برائے دفاعی امور شریپد نائیک نے گذشتہ برس دسمبر میں لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا تھا کہ خودکشی کے ان 1113 معاملوں میں سے فوج میں 891، بھارتی فضائیہ میں 182 اور بحری فوج میں 40 اہلکاروں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

Comments are closed.