ادویات سے قوت مدافعت نہیں بڑھتی: ڈاک

وٹامن کی گولیوں اور جڑی بوٹیاں ’ایمون ‘نہیں بڑھاتی

سرینگر/10اکتوبر: ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے کہا ہے کہ کسی بھی وٹامن اورمنرل ادویات سے انسان میں نظام قوت مدافعت کو نہیں بڑھاسکتی ہے اور اس سلسلے میں مختلف ادیات ساز کمپنیاں لوگوں کو اپنے فائدے کیلئے گمراہ کرلیتی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا ہے کہ کوئی بھی ’’ہیلتھ سپلمنٹری‘‘انسان کے اندر قوت مدفعت کو نہیں بڑھاسکتی ہے جس سے کوروناوائرس کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اس سلسلے میں کوئی بھی سائنسی شواہد نہیں ملتے کہ کوئی سپلمنٹری کووڈ کے مقابلے میں نظام مدافعت کو بہتر نہیں کرسکتی ۔ ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا ہے کہ لوگوں میں یہ ایک غلط فہمی پیدا ہوئی ہے کہ وٹامن کی ادویات لینے سے ’’ایمون ‘‘بڑھ جاتا ہے جبکہ یہ سراسر غلط ہے ۔ اس طرح کی غلط فہمیوں سے لوگ کوروناوئرس سے لاپرواہ ہوجاتے ہیں کیوں کہ انہیں لگتا ہے کہ اس طرح کی ادویات لینے سے وہ وائرس کے شکار نہیں ہوسکتے ۔ انہوںنے کہا کہ انسان کے اندر قدرتی نظام مدافعت ہوتا ہے اور یہ کسی دوائی سے نہیں بڑھتا بلکہ اس کیلئے معقول غذائیت ، ورزش اور بہتر نیندکی ضرورت ہے اس کے علاوہ ذہنی تنائو بھی کم ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ کئی ادویات کمپنیوں کی جانب سے اپنی دوائی کی زیادہ سے زیادہ سیل کو بڑھانے کیلئے اس طرح کے غلط اشتہار دیتے ہیں اور غلط تشہیر سے لوگ غلط فہمی کے شکار ہورہے ہیں اس لئے لوگوں کو چاہئے کہ وہ ایڈوائٹزنگ پر نہ جاکر اپنی جانوں کو خطرے میں نہ ڈالیں۔

Comments are closed.