اونتی پورہ میں غیر قانونی شراب ضبط ،ملزم گرفتار؛ بانڈی پورہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ ادویات برآمد

سرینگر/08اکتوبر/: جنوبی کشمیراونتی پورہ میں پولیس نے اونتی پورہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ شخص سے غیر قانونی شراب کے16 بوتلیں ضبط کرکے گرفتار کر لیا ۔ادھر بانڈی پورہ پولیس نے منشیات کے خلاف آپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے سمبل علاقے میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی مادہ برآمد کیا ۔ سی این آئی کے مطابق اونتی پورہ پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے اونتی پورہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ شخص کو روک کر اسکی تلاشی لی ۔دوران تلاشی اشتیاق محمود ساکن چرسو اونتی پورہ نامی ایک شخص کے تحویل سے 16غیر قانونی شراب کی بوتلیں برآمد کر لی۔ پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 143/2020کے تحت پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں کیس درج کرکے مذکورہ شخص کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کو ز یر حراست میں لیا۔عوامی حلقوں نے پولیس کی جانب سے غیر قانونی طورپر شراب کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کرنے پر اطمینان کا اظہارکیا۔ ادھر بانڈی پورہ پولیس نے سمبل علاقے میں گنستان کراسنگ کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص کو روک کر تلاشی شروع کی ۔ دوران تلاشی پولیس نے منشیات فروش کے قبضے سے 14 کلو گرام بھنگ اور 110 گرام چرس برآمد کئے ۔پولیس نے منشیات فروش کو گرفتارکر کے پولیس اسٹیشن سمبل منتقل کر دیا جہاں پر وہ حراست میں ہے ۔ اس کی شنا خت محمد یقوب بیگ ساکن گنستان کے طور پر ہوئی۔بانڈی پورہ پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن سمبل میں زیر ایف ائی آرکو متعلقہ دفعات کے تحت درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ۔پولیس کی طرف سے کمیونٹی ممبران سے گزارش ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات کی خریدو فروخت میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، تاکہ معاشرے کو اس وباہ سے پاک و صاف رکھا جائے۔

Comments are closed.