معروف اسکالر ڈاکٹر ارشاد احمد شاہ علامہ اقبال لائبرری کے چیف لائبررین مقرر ؛ سماجی اور علمی شخصیات نے مبارکباد پیش کی
سرینگر // کے پی ایس : معروف اسکالر اور کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ پولیٹکل سائنس کے سابق سربراہ ڈاکٹرپیر زادہ ارشاد احمد شاہ علامہ اقبال لائبرری کیلئے چیف لائبررین تعینات کئے گئے ۔موصوف عرصہ دراز سے وادی کے اعلیٰ دانشگاہ( کشمیر یونیورسٹی )میں درس وتدریس کے کام سے جڑے ہوئے ہیں اور ہزاروں شاگردوں نے ان کے زانائے تلمذ میں رہ کر اعلیٰ ڈگریاں حاصل کی ہیں ۔پروفیسر موصوف کو بر صغیر کی ممتاز لائبرری کے چیف مقرر کرنے پر مختلف سماجی وعلمی حلقوں اور شخصیات نے اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ موصوف نے اپنی ذہانت اور قابلیت سے یونیورسٹی میں بہت سے مراحل طے کئے ہیں اور اطمینان بخش کام انجام دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ موصوف علامہ اقبال لائبرری کے سابق سربراہوں کے نقش راہپر چل کر اس کو مزید مستحکم بنانے اورطلبہ و دیگر متعلقین کومستفیدکرنے میں کلیدی رول ادا کریں گے ۔واضح رہے کہ علامہ اقبال لائبرری کی سربراہی وادی اور وادی سے باہر کے اسکالروںاور محققین نے کی ہے جنہوں نے ایک علمی وسماجی دنیا میں ایک خاص مقام حاصل کیا ہے اور ان میں سے کئی اسکالراور پروفیسروائس چانسلر کے عہدے پر بھی فائز ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پروفیسر موصوف کی اہلیت اور قابلیت انہی مراحل کی خواستگار ہے ۔
Comments are closed.