گاندربل اور ادھم پور کے بعد جموں کشمیر کے دیگر کئی اضلاع میں 4Gکی راہیں ہمور

مرکزی نے حامی بھر لی ہے ، 15اکتوبر کے بعد ہی سروس بحال کئے جانے کا قوی امکان

سرینگر/05اکتوبر: گاندربل اور ادھم پور کے بعد 15 اکتوبر سے جموں کشمیر کے مزید کئی اضلاع میں تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ 4جی کی بحالی کا امکان ہے۔سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر کے حالاتِ میں بہتری کے چلتے مرکزی سرکار نے ادھم پور اور گاندربل اضلاع کے علاوہ مزید کئی مقامات پر تیز رفتار انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا من بنایا لیا ہے اور 15اکتوبر کے بعد سروس کی بحالی متوقع ہے۔ ایک انگریزی روزنامہ میںشائع رپورٹ کے مطابق سیکورٹی ایجنسیاں جموں کشمیر کے حالاتِ پر گہری نگاہ رکھی ہوئی ہے اور اس بات کا امکان ہے کہ جموں کشمیر کی صورتحال میں بہتری کو دیکھنے ہوئے 25اکتوبر سے مزید کئی اضلاع میں تجرباتی طور پر 4جی موبائیل انٹرنیٹ خدمات بحال کی جائے گی۔خیال رہے کہ گزشتہ سال ماہ اگست میں جموں کشمیر کی خصوصی اپوزیشن کے خاتمہ کے بعد موبائل انٹر نیٹ کر دی گئی تھی ۔ اگرچہ بعد میں جموں کشمیر میں 2جی انٹر نیٹ سروس بحال ہوئی تھی تاہم صارفین میںمسلسل ناراضگی پائی جا رہی ہے اور حالیہ میں حالات کو دیکھ کر جموںکشمیر کے دو اضلاع گاندربل اور ادھم پور میں تجرباتی طور پر 4جی انٹر نیٹ خدمات بحال کی تھی اور دیگر اضلاع میںمسلسل 2جی سروس چالو ہے ۔ جس کے نتیجے میں صارفین میں غم و غصہ کی لہر ہائی جا رہی ہے اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ تما م اضلاع میں 4جی سروس کو بحال کیا جائے ۔

Comments are closed.