پی ڈی پی کے سنیئر لیڈران کی جانب سے ضلع مجسٹریٹ سرینگر کو مکتوب ارسال
نظر بند پارٹی صدر محبوبہ مفتی سے ملنے کیلئے اجازت دینے کی درخواست کی گئی
سرینگر/یکم اکتوبر: عدالت عظمیٰ کی جانب سے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی صاحبزادی اور ان کے چاچا کو محبوبہ مفتی سے ملاقات کی اجازت کے بعد پی ڈی پی سنیئر لیڈران نے ضلع انتظامیہ سرینگر سے پارٹی صدر محبوبہ مفتی سے ملنے کیلئے اجازت دینے کی درخواست کی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق پی ڈی پی کے سنیئر لیڈران جن میں غلام نبی لون ہانجورہ ، عبد الرحمان ویری اور اعجازاحمد میر نے ضلع مجسٹر یٹ سرینگر کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے جس میں انہوں نے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی سے ملنے کی اجازت دینے کی درخواست کی ہے ۔ضلع انتظامیہ کو ارسال مکتوب میں ان لیڈران نے لکھا ہے کہ محبوبہ مفتی 5اگست 2019سے مسلسل نظر بند ہے اور انہوں نے کہا بار انتظامیہ سے درخواست کی تھی کہ انہیں محبوبہ مفتی سے ملنے کی اجازت دی جائے تاہم انہیں آج تک اجازت نہیں دی گئی ہے ۔ ضلع مجسٹریٹ سرینگر کو ارسال کئے گئے مکتوب میں پی ڈی پی لیڈران نے محبوبہ مفتی سے ملنے کا جازت نامہ طلب کیا ہے تاہم وہ اس کی خبر گیری کر سکے اور امید ظاہر کی ہے کہ ضلع انتظامیہ سرینگر کی جانب سے انہیں مثبت جواب حاصل ہو جائے گا ۔
Comments are closed.