سرینگر /یکم اکتوبر / کے پی ایس : کشمیری زبان وادب کے نامور اسکالر ،ادیب اور شاعر پروفیسر مشعل سلطانی مختصر علالت کے بعد اس دار فانی سے رحلت کرکے خالق حقیقی سے جاملے ۔ اس سلسلے میں مختلف ادبی وسماجی انجمنوں نے مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی ادبی خدمات اور کشمیری زبان کے تئیں ان کی جدوجہد قابل تحسین ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مرحوم نے نہ صر ف وادی میں بلکہ پورے برصغیر میں اپنی ذہانت اور لیاقت کاسکہ جمادیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ عظیم مفکر اور ماہر تعلیم تھے کیونکہ ان کے زنائے تلمذ میں رہ کر ہزاروں شاگردوں نے استفادہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرحوم نے ادبی دنیا میں ایسے کارنامہ ہائے انجام دئے ہیں جو نئی نسل کیلئے بطور مشعل راہ ثابت ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ موت ایک اٹل حقیقت ہے جس سے کسی کو رستہ گاری نہیں ہے ۔البتہ مرحوم کے انتقال سے ادبی حلقوں میں ایک خلا پیدا ہوا ۔انہوں نے مرحوم کے لواحقین کے ساتھ یکجہتی کااظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.