نوجوان صحافی اور سنیئر رپورٹر جاوید ابن نظیر دوران سفر اچانک حرکت قلب بند ہونے سے از جاں

چاہ ماہ قبل ہی شادی کے بندھن میںبندھ گیا تھا، صحافتی حلقوں میں صف ماتم کی لہر بچھ گئی

کشمیر ایڈیٹرس گلڈ ، پریس کلب اور انجمن ارود صحافت سمیت دیگر صحافتی اور سماجی حلقوں کا اظہار رنج

سرینگر/یکم اکتوبر: جموں کشمیر کی صحافتی برادری میں جمعرات کو اس وقت ماتم کی لہر بچھ گی جب انگریزی روزنامہ ’’رائزنگ کشمیر ‘‘ سے وابستہ نوجوان صحافی او ر سنیئر رپورٹر جاوید ابن نظیر دوران سفر اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا ۔ ادھر جاوید نظیر کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی ان کے آبائی علاقے کے ساتھ ساتھ وادی کے صحافی برداری میں غم و اندو کی لہر دوڑ گئی ۔ جاوید نظیر کے اچانک انتقال پر کشمیر ایڈیٹرس گلڈ ، کشمیر پریس کلب اور انجمن ارود صحافت کے علاوہ دیگر صحافی و سماجی حلقوں نے دکھ زدہ خاندان کے ساتھ تعزیت پرسی کی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق انگریزی روزنامہ ’’رائزنگ کشمیر ‘‘ سے وابستہ نوجوان صحافی جاوید ابن نظیر ساکنہ وترگام رفیع آباد جمعرات کے بعد دوپہر اچانک حرکت قلب بند ہونے سے ازجاں ہو گی ۔ معلوم ہوا ہے کہ جاوید احمد ایک مسافر گاڑی میں سوار سرینگر کی طرف محو سفر تھے جب پٹن کے نزدیک وہ دل کا دورہ پڑنے سے بیہوش ہوگئے۔اْنہیں نزدیکی اسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اْنہیں مردہ قرار دیا۔جاوید احمد انگریزی روزنامہ ’’رائزنگ کشمیر ‘‘ کا سنیئر رپورٹر تھا اور چاہ ماہ قبل ہی رشتہ ازدواج میں بندھ چکا تھا ۔ ادھر جونہی نوجوان صحافی جاوید نظیر کے اچانک انتقال کی خبر پھیل گئی تو صحافتی برداری میںصف ماتم بچھ گئی جبکہ ان کے آبائی علاقے میں قیامت صغریٰ بپا ہوئی ۔ مرحوم کو نعش جونہی ابآئی علاقے میں پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گئی جبکہ مرحوم کو لوگوں کی بھاری تعداد کی موجودگی میں آبائی علاقے میں سپرد لحد کیا گیا ۔ ادھر مرحوم کے انتقال پر کشمیر ایڈ یٹرس گلڈ ، کشمیر پریس کلب نے بھی جاوید نظیر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین سے تعزیت پرسی کی اور اللہ تعالی سے دعا کی ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دیں اور لواحقین کو صدمہ عظیم برداشت کرنے کی توفیق بخشے ۔ ادھر ادارہ سی این آئی نے بھی جاوید نظیر کے اچانک انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہے کہ مرحوم کے لواحقین کو صبر و جمیل عطا کریں ۔ اسی دوران انجمن اْردوصحافت جموں وکشمیر کے تمام ذمہ داراورممبران ،جواں سال صحافی اورانگریزی روزنامہ رائزنگ کشمیر کے نامہ نگارجاوید احمد کے حرکت قلب بندہوجانے کے نتیجے میں ہوئی موت پر رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کے والدین اوردیگرغمزدگان کیساتھ دلی ہمدردی اورتعزیت کااظہار کرتے ہیں۔دْعاگوہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام اور جملہ سوگواراں کو یہ سخت صدمہ برداشت کرنے کی توفیق وصلاحیت عطافرمائے ۔

Comments are closed.