کنزومر کورٹ سرینگر میںجج کی کرسی خالی؛ عدالتی احکامات بھی نظر انداز ،صارفین کو مشکلات
سرینگر /30ستمبر / کے پی ایس : کنزومر کورٹ سرینگر میں عرصہ دراز سے معززجج کی کرسی خالی ہونے سے صارفین کو سخت مشکلات سامناکرنا پڑرہا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق کنزومر کورٹ میں جج کی کرسی کافی عرصہ خالی پڑی ہوئی ہے اور عوامی اسرار وعرضداشت کے بعد عدالت عالیہ نے احکامات صادر کئے ہیں جس میں واضح طور کہا گیا ہے کہ مذکورہ عدالت میں جج کی کرسی فوری طور پُر کی جائے ۔لیکن عدالتی احکامات کے باوجود بھی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے جس کے نتیجے میں صارفین کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے ۔اس سلسلے میں صارفین نے کشمیر پریس سروس کو بتایا کہ مذکورہ عدالت کے ساتھ عوام کی کافی وابستگی ہے اور معزز جج کی عدم موجودگی سے صارفین پریشان ہیں ۔انہوں نے حکام مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ کنزومر کورٹ میںمعز ز جج کی تعیناتی یقینی بنائی جائے تاکہ صارفین کے مشکلات کاازالہ ہوسکے ۔
Comments are closed.