گندری نالہ پر پُل کی عدم دستیابی کولیکر؛ ہر چک ڈار گام پٹن کے لوگوں نے کیا انتظامیہ سے مطالبہ

سرینگر /30ستمبر /کے پی ایس : شمالی کشمیر پٹن کے ہر چک ڈار گام میں نالہ پر پُل کی عدم دستیابی کو لیکر مقامی لوگوں نیانتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کشمیر پریس سروس کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گندری نالہ پر پُل کی عدم موجودگی سے آرپار کے تمام علاقے ایک دوسرے سے منقطع ہوئے ہیں ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نالہ پر پُل موجود نہ ہونے کی وجہ سے ایک خاتوں کی موت واقع ہوئی کیونکہ اس کو علاج ومعالجہ کیلئے بروقت اسپتال نہیں پہنچا سکیں ۔انہوں نے کہا کہ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال پُل کی عدم دستیابی کی وجہ سے ایک بچہ نالہ میں غرقآب ہونے کے بعد لقمہ اجل بن گیا ۔اس سلسلے میں ترقیاتی کمشنر بارہمولہ کے ساتھ رابطہ کرنا چاہا تاہم وہ دستیاب نہیں ہوئے اس کے بعد یس ڈی ایم پٹن کے ساتھ رابطہ قائم کیا توموصوف نے خندہ پیشانی جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ذاتی مداخلت کرکے معاملہ کو اعلیٰ حکام تک پہنچائیں گے ۔احتجاج میں شامل لوگوں نے لفٹنٹ گورنر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے میں ذاتی مداخلت کرکے فوری ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ لوگوں کے مشکلات کازالہ ہوسکے ۔

Comments are closed.