سیو یوتھ سیو فیوچر کی جانب سےہیون ناروائو کھیل میدان میں ٹورنامنٹ کا افتتاح

سرینگر /29ستمبر / کے پی ایس : سیو یوتھ سیو فیوچر کی جانب سے مورخہ29ستمبر 2020 کو ہیون ناروائو گراونڈ میں ٹور نامنٹ کا افتتاح کیا گیا ۔افتتاحی تقریب پر ایس ایس پی بارہمولہ عبدالقیوم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ان کے ہمراہ ایس ایچ او شیری سجاد احمد بٹ کے علاوہ بی ڈی سی چیرمین ناروائو میر اقبال ،سرپنچ ہیون شیخ فاروق ،سرپنچ ڈانگر پورہ غلام نبی ،سرپنچ شیری غلام رسول بٹ اور سرپنچ بدمولہ عبدالمجید موجود تھے ٹورنامنٹ میں 20ٹیموں نے اپنے فارم درج کئے ہیں اورجن کے میچ بالترتیب کھیلے جائیں۔سیو یوتھ سیوفیو چر کے چیرمین وجاہت فاروق نے میزبانی کی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں ضلع بھر کی 20سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کے انتظامات پورا کرنے میں تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں بشمول کپتانوں نے کلیدی رول ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ گروانڈ نگران اور ذمپہ داراں بشمول پرویز احمد اور منظور احمد ڈار نے اس میں اہم رول نبھایا ۔انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ روزانہ بنیادوں پر جاری رہے گا اور کھلاڑیوں کو بھر پور موقعہ فراہم کیا جائے گا۔

Comments are closed.