پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی رہائی کیلئے عدالت عظمیٰ میں دائر کی گئی عرضی پر ہوئی سماعت
سپریم کورٹ نے جموں کشمیر حکومت سے جواب طلبہ کیا ، بیٹی اور چاچا کو ملاقات کی اجات مل گئی
سرینگر/29ستمبر: پیپلز ڈیموکرٹیک پارٹی ( پی ڈی پی ) کی صدر اور جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی رہائی کیلئے عدالت عظمیٰ میں دائر کی گئی عرضی پر سپریم کورٹ نے جموں کشمیر حکومت سے جواب طلب کیاجبکہ ساتھ ہی سپریم کورٹ نے محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجاء اور ان کے چاچا کو محبوبہ مفتی سے ملنے کی اجازت دیدی جو اپنی سرکاری رہائش گاہ کے اندر نظر بند ہے۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی مسلسل نظر بندی کے معاملے کو لیکر ان کی صاحبزادی التجا مفتی نے عدالت عظمیٰ میں رہائی کیلئے ایک عرضی دائر کی تھی جس پر منگل کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی ۔ کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے جموں کشمیر کی انتظامیہ سے پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی ) صدر محبوبہ مفتی کی پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بندی کیخلاف دائرترمیم شدہ درخواست کو لیکر جواب طلب کیا۔ایس کے کول اور ہرشی کیش رائے پر مشتمل بینچ نے عرضی پر شنوائی کے دوران کہا پی ڈی پی لیڈر کو حراست کے دوران پارٹی میٹنگوں میں شمولیت کے بارے میں حکام سے بات کرنی چاہئے۔جبکہ ساتھ ہی سپریم کورٹ نے محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجاء اور ان کے چاچا کو محبوبہ مفتی سے ملنے کی اجازت دیدی جو اپنی سرکاری رہائش گاہ کے اندر نظر بند ہے۔ خیال رہے کہ جولائی میں محبوبہ مفتی کی پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) کے تحت نظربندی میں تین ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔جس کے بعدمحبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے سپریم کورٹ نے رہائی کا مطالبہ کیا ہے او ر اس کیلئے ایک عرضی بھی دائر کی تھی ۔
Comments are closed.