دنیا بھر میں کوروناوائرس کے بڑھتے معاملات ؛ ڈبلیو ایچ او غریب ممالک کو تیز تشخیصی ٹیسٹ فراہم کرے گا

سرینگر/29ستمبر: عالمی ادارہ صحت نے آئندہ ماہ سے غریب ملکوں کے لئے کورونا کے 12 کروڑ تیز تشخیصی ٹیسٹ فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ ان ٹیسٹ کے نتائج 30 منٹ تک آجائیں گے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس نے کہا ہے کہ ساٹھ کروڑ ڈالر کی اس اسکیم سے کم اور درمیانی آمدنی والے 133ممالک مستفید ہوسکیں گے۔ فوری ٹیسٹ اگلے چھ ماہ میں 133 ممالک کو دییجائیں گے۔ ان ٹیسٹ کے نتائج 15 سے 30 منٹ میں آجائیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ٹیسٹ پی سی آر ٹیسٹ جیسا قابل بھروسہ تو نہیں لیکن سستا، تیز اور آسان ہے۔ ریپڈ ٹیسٹ کی تقسیم کا عمل آئندہ ماہ سے شروع کیا جائیگا۔دوسری جانب کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ برطانیہ میں مرنے والوں کی تعداد 42 ہزار ہو گئی جبکہ امریکا میں اموات 2 لاکھ 10 ہزار کے قریب پہنچ گئیں اور کیسز کی تعداد 73 لاکھ 50 ہزار ہو گئی۔ ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے مریضوں کی تعداد 61 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

Comments are closed.