سرینگر/26ستمبر/سی این آئی// پاکستانی دفتر خارجہ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیراعظم نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اہم بین الاقوامی اورعلاقائی امور پرپاکستان کا موقف وضاحت، جرات وتدبر اوربصیرت سے بیان کیا۔ ادھر بھارت نے پاکستانی وزیر اعظم کے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بھارت کے اندرون معاملات میں دخل دینے کا کوئی حق نہیں ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پاکستانی ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس سے خطاب پربیان پر کہا کہ وزیراعظم نے تنازعہ جموں وکشمیرکو مفصل اورمدلل اندازمیں پیش کیا، بھارتی جارحیت ،کشمیریوں کے حقوق اوراستصواب رائے کے حق کا وعدہ پورے کرنے پرزوردیا۔پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان کی امن کی خواہش کا اعادہ کرتے ہوئے بھارت کو مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کی جانب بڑھنے کا مشوردیا، وزیراعظم عمران خان نے بھارت پرزوردیا کہ جموں و کشمیر میں جاری غیرانسانی فوجی محاصرہ فوری طورپر ختم کرے، وزیراعظم نے بھارت پرزوردیا کہ اس دیرینہ مسئلہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں حل کرانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ادھر بھارت نے پاکستانی وزیر اعظم کے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بھارت کے اندرون معاملات میں دخل دینے کی کوئی ضرور ت نہیں ہے ۔ مرکزی وزارت خارجہ ترجمان کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ تھا اور ہمیشہ رہے گا اور پاکستان ہو یا کوئی اور ملک کسی کو بھی بھارت کے اندرون معاملات میں کسی کی مداخلت ہمیں قعطی طور پر برداشت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلے ہی پاکستان پرواضح کر دیا ہے کہ جموںکشمیر بھارت میں مکمل طور پر ضم ہو چکا ہے اور بار بار اس مسئلہ کو اٹھانے سے کوئی فائدہ حاصل ہونے والا نہیں ہے ۔ لہذا اس طرح کی حرکتوں سے باز آئے اور جموں کشمیر کو عالمی فورموں میں اجاگر کرنے کی بار بار کوششں نہ کی جائے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرنا شروع کیا توہندوستان کے وفد نے احتجاج کے طور پر واک آئوٹ کیا۔ عمران خان نے اپنی تقریر کا آغاز ہی ہندوستان کے خلاف کیا اور کشمیر میں انسانی حقوقوں کے پامالی کے مسئلے کو اٹھایا۔ اس موقع پر ہندوستان کے نمائندے نے تقریر کا بائیکا ٹ کیا۔کورونا وائرس کی وجہ سے اس بار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس ورچول ہورہا ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.