سرینگر/26ستمبر/// بھارتیہ فضائیہ کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر او رلداخ میں سرحدوں کی حفاظت کرنے کیلئے پوری طرح سے تیار ہے اور دشمن کی کسی بھی مہم جوائی کا بھر پور جواب دینے کیلئے تیار ہے ۔ مانیٹرنگ کے مطابق ہند پاک سرحدوں اور لداح میں ہند چین کشیدگی میں برقرار ہے ۔ ہندپاک سرحدو ں پر بھی جنگ جیسی صورتحال بنی ہوئی ہے جبکہ لداح میں حقیقی کنٹرول لائن پر بھی ہند چین افواج کے مابین تنائو جاری ہے اور اس صورتحال کے چلتے بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے تیا رہے ۔ بھارتی فضائیہ کے ایک افسر نے بتایا کہ بھارتی فضائی فوج پوری طرح سے تیار اور تربیت یافتہ ہے اور اسی کے ساتھ ہی رات میں آپریشن سر انجام دینے کے لیے بھی فوج پوری طرح سے تیار ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ بھارتی فضائیہ کے پاس جدید سہولیات سے آرستہ جنگی جہاز اور ہیلی کاپٹرز ہیں اور اسی کی مدد سے فضائیہ رات میں بھی کارروائی کرنے کے اہل ہے۔بھارتی فضائیہ پوری طرح تیاربھارت فضائیہ کے ایک دوسرے افسر نے بتایا کہ بھارتی فضائی فوج کے پاس اب جدید ہتھیاروں سے لیس جہاز موجود ہیں اور انھیں جہازوں و ہتھیاروں کی بنا پر بھارتی فضائیہ فارورڈ ایئر بیس سے دونوں فرنٹ (پاکستان اور چین) کی جانب سے درپیش کسی بھی طرح کے خطرے سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔فارورڈ ایئر بیس پر فی الحال جنگی طیارہ ایس یو-30 ایم کے آئی اور مال بردار طیارہ سی-130 جے سوپر ہرقولیس، الیوشین-76 اور اینٹن-32 جیسے بڑے طیارے موجود ہیں اور ان جہازوں کے ذریعے بڑی تعداد میں ہتھیار اور کھانے پینے کی اشیاء لائی جارہی ہیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.