کھا گ بڈگام میں بی ڈی سی چیرمین کی ہلاکت پر پی ڈی پی کی شدید مذمت

پنچوں ، سرپنچوں اور سیاسی کارکنوں کی زندگیوں کو تحفظ دینے کے حکومتی دعوئوں پر سوال کیا کھڑا

سرینگر/24ستمبر// پیپلز ڈیموکرٹیک پارٹی ( پی ڈی پی ) نے کھاگ بڈگام میں بی ڈی سی چیرمین بوپندر سنگھ کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سیاسی کارکنوں کی زندگیوں کو تحفظ دینے کے حکومتی دعوئوں پر سوال کھڑا کیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق پی ڈی پی ہیڈ کواٹر سرینگر میں جمعرات کو ایک تعزیتی میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران گزشتہ شام نا معلوم مسلح افراد کے فائرنگ سے ہلاک ہو ئے بلاک ڈیولپمنٹ کونسل چیرمین کھاگ بڈگام بوپندر سنگھ کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ اس موقعہ پر پی ڈی پی لیڈران نے انہیں خراج پیش کرتے ہوئے ان کی سماج کے تئیں کی گئی بے لوث خدمات کو یاد کیا گیا اور کہا گیا کہ بوپندر سنگھ نے ہر وقت عوامی فلاح و بہود کیلئے اپنے آپ کو پیش پیش رکھا تھا اور علاقے کے لوگوں کے مسائل حل کرانے میں کوئی دقیقہ فروگزشت نہیں کیا تھا ۔ تعزیتی میٹنگ میں حکومت دعوئوں پر سوال کھڑا کرتے ہوئے شرکار ء نے کہا کہ پنچوں اور سرپنچوں کے علاوہ بی ڈی سی ممبران کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف سے حکومت نے اعلان کیا ہے کہ حالی پڑی پنچایتی نشستوں پر جلد ہی انتخابات کرائیں جائے تو دوسرے طرف پنچوں اور سر پنچوں کے علاوہ بی ڈی سی ممبران کی سیکورٹی کے حوالے سے کوئی خاطرخواہ اقدامات نہیں اٹھائیں جا رہے ہیں اور انہیں مرنے پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔ میٹنگ میں کہا گیا کہ سرکار کی جانب سے بڑے بڑے دعوئے کئے جا رہے ہیں کہ پنچوں ، سرپنچوں اور دیگر سیاسی کارکنوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گئی تاہم زمینی سطح پر اس کا کہیں نام و نشان نظر نہیں آتا ہے اور تمام دعوئے بے بنیاد ثابت ہو رہے ہیں ۔ تعزیتی میٹنگ میں پی ڈی پی کے جنرل سیکرٹری غلام بنی لون ہانجورہ کے علاوہ سنیئر لیڈران محمد خورشید عالم ، عبد الحمید کوشین ، نظیر احمد خان ، حاجی پرویز احمد ، بشیر احمد بیگ ، محمد شفیع کونداگر ، منظور احمد ڈار کے علاوہ دیگر لیڈران بھی شرکت کی ۔

Comments are closed.