چاڈورہ میں سی آر پی ایف آفیسر کی ہلاکت پر افسوناک ، جنگجوئوں مخالف آپریشن جاری رہیں گے / ڈی جی سی آر پی ایف

امسال جنگجوئوں مخالف آپریشنوں میں سیکورٹی فورسز کو کافی کامیابی ملی ، 180کے قریب جنگجو ہلاک کئے گئے

سرحدوں پر ڈرون کے ذریعے ہتھیار سپلائی کرنے کی پاکستانی کوششوں کو کامیاب نہیںہونے دیا جائے گا / دلباغ سنگھ

سرینگر/24ستمبر: چاڈورہ بڈگام میں سی آر پی ایف آفیسر کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سی آر پی ایف نے کہا کہ پولیس کے ساتھ جموں کشمیر میں آخری جنگجو کے خاتمہ تک آپریشن جاری رہیں گئے ۔ ادھر جموں کشمیر پولیس سربراہ نے کہا کہ جنگجوئوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور امسال کافی آپریشوں میں فوج وفورسز اور جموں کشمیر پولیس کو بڑی کامیابی حاصل ہو ئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ امسال ابھی تک 180کے قریب جنگجوئوں کا ہلاک کیا گیا اور اسی تعداد کے قریب جنگجو بھی ابھی سرگرم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک مخالف اور عسکری سرگرمیوں میں ملوث کسی بھی فرد کو بخشا نہیں جائے گا ۔ سی این آئی کے مطابق چاڈورہ بڈگام میںمار ے گئے سی آر پی ایف اہلکارکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سی آر پی ایف ہیڈکواٹر پر منعقدہ ایک تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سی آر پی ایف اے پی مہیشوری نے سی آر پی ایف آفیسر کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ غم زدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہے اور پوری سی آر پی ایف فورسز مہلوک آفیسر کے خاندان کے ساتھ شنا نہ بشانہ کھڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک آپریشنوں کا تعلق ہے سی آر پی ایف جموں کشمیر پولیس کے ساتھ مل کر عسکریت پسندوں کو خاتمہ کرنے میں ساتھ ساتھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی جموں کشمیر کو عسکریت سے پاک کیا جائے گا اور آخری جنگجو کے خاتمہ تک آپریشن جاری رہیں گے ۔ اس موقعہ پر جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ پاکستان اور اس کی ایجنسیاں جموں کشمیر میں عسکریت کو بڑھائوا دے رہی ہے اور ان کے خلاف فیصلہ کن کارورائیاں جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امسال جنگجوئوں مخالف آپریشنوں میں کافی کامیابی حاصل ہوئی ہے اور آج صبح ہی ترال میں انتہائی مطلوب جنگجو کو مار ا گیا ۔ اسی دوران انہوں نے پاکستان کی جانب سے ڈرون کے ذریعے ہتھیار سپلائی کرنے کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کی کوششوں کو کامیاب نہیںہونے دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا یہ ایک تازہ حرکت سامنے آئی ہے اور اس کا بھر پور جواب دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر پولیس اور سیکورٹی ایجنسیاں اس طرح کی کارورائیوں کا بھر پور جواب دینے کیلئے متحرک ہے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں دلباغ سنگھ نے کہا کہ امسال ابھی تک کامیاب آپریشنوں میں 180کے قریب جنگجو ئوں مارے گئے ہیں اور ابھی بھی جموں کشمیر میں اسی تعداد کے جنگجو سرگرم ہے ۔ سی این آئی

Comments are closed.