سرینگر/22ستمبر: جموں کشمیر پولیس اور سیکورٹی فورسز نے ایک مشتر کہ کارورائی کے دوران جموں کے اکھنور ضلع میںلائن آف کنٹرول کے نزدیک ڈرون کے ذریعے گرایا گیا اسلحہ بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ سی این آئی کو جموں سے نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جموںکشمیر پولیس اور سیکورٹی فورسز کی ایک مشتر کہ پارٹی نے منگل کو اکھنور کے نیئوالا کھاد علاقہ میں ڈرون کے ذریعے اسلحہ و گولہ بارود گرایا گیا تھا جس کو بھارتی فوج نے ضبط کیا۔ضبط شدہ اسلحہ میں 2 اے کے 47 رائفلز، 3 اے کے میگزین، 90 گولیاں اور ایک اسٹار پستول برامد کرنے کا دعویٰ کیا۔جموں پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اسلحہ ڈرون کے ذریعے پہنچایا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ رات کی تاریکی میں پاکستان کی جانب سے اس اسلحہ کو ڈرون کے ذریعے وہاں ڈالا دیا گیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی لائن آف کنٹرول پر راجوری کے علاقے میں پاکستان کی جانب سے ڈرون کے ذریعے سپلائی کیا گیا ہتھیار و گولہ بارود بر آمد کر لیا گیا تھا ۔ سی این آئی
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.