قومی تحقیقاتی ایجنسی کی وادی میں چھاپہ مار کارورائیوں کا سلسلہ جاری

نوگام سرینگر اور پلہالن پٹن میں تازہ چھاپے او ر تلاشی کارورائیاں ، کوئی گرفتار نہیں

سرینگر/22ستمبر: قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) نے چھاپہ مار کارورائیوںکا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے منگل کو سرینگر اور بارہمولہ میں کئی مقامات پر چھاپے ڈالیں جس دوران تلاشی کارروائیاں بھی عمل میں لائی گئی تاہم کسی کی گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ سی این آئی کے مطابق این آئی اے نے منگل کی صبح سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک ٹیم کے ہمراہ بارہمولہ کے پلہالن پٹن میں غلام رسول وازہ اور طارق احمد (سابق سرپنچ) جس کو پولیس نے سال گزشتہ منشیات کارو بار کے سلسلے میں گرفتار کیا تھاکی رہائش گاہوں پر چھاپے ڈالے اور اس کے علاوہ بونیار اوڑی اور کانسی پورہ میں بھی دو مقامات پر چھاپے ڈالے۔جس دوران وہاں تلاشی کارروائیاں عمل میں لائی گئی جبکہ معلوم ہوا ہے کہ اس کے علاوہ سرینگر کے ایس اے کالونی نوگام میں تفضل پارمو ولد عبدالرشید پارمو کی رہائش گاہ پر چھاپے ڈالے۔ذرائع نے بتایا کہ تاہم وہاں این آئی اے کی ٹیم کو والدین سے معلوم ہوا کہ تفضل پیر باغ سری نگر میں رہائش پذیر ہے۔انہوں نے کہا کہ این آئی اے ٹیم نے تفضل کے ایک بھائی کو اپنے ساتھ لے کر پیر باغ میں واقع اس کی رہائش گاہ پر چھاپہ ڈالا۔پولیس نے این آئی اے چھاپوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چھاپوں کے دوران تلاشی کارورائیاںبھی عمل میںلائی گئی تاہم کسی کی گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی این آئی اے کی ٹیم نے کئی مقاما ت پر چھاپہ مار کارورائیاں عمل میں لائی ۔

Comments are closed.