سرینگر/22ستمبر: نقب زنوں نے رحباب صاحب عالی کدل سرینگر میں دوران شب نقب لگاکر آستان سے نقدی رقم اُڑالی ہے ۔ جبکہ اس سے پہلے آستان عالیہ دستگیرصاحبؒ پر بھی چوروں نے ہاتھ صاف کیا تھا ۔تفصیلات کے مطابق سرینگر میں نقب زنوں کی جانب سے آستانوں کولوٹنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ تازہ واقعے میں سرینگر میں واقع معروف آستا ن رحباب صاحب کی زیارت گاہ پر نقب لگاکر نقدی رقم اُڑالی ۔ ذرائع کے مطابق سری نگر کے عالی کدل علاقے میں واقع رحباب صاحب کے آستان عالیہ میں گزشتہ شب نقب زنوں نے ڈاکہ ڈال کر نقدی رقم اڑا لی ہے۔قبل ازیں ماہ رواں کی 12 تاریخ کو خانیار میں واقع حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانی ؒکے آستان عالیہ کو نقب زنوں نے لوٹ لیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ عالی کدل میں واقع رحباب صاحب کے آستان عالیہ میں نقب زنوں نے گزشتہ شب ڈاکہ ڈال کر وہاں لوہے کے صندوق کو توڑ کر اس میں موجود نقدی رقم کو اڑا لیا۔دریں اثناء پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے معاملے کی باریک بینی سے چھان بین شروع کردی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.