پاکستان جنگجوئوں کو کشمیر میں داخل کرکے یہاں کے حالات بگاڑنے کی کوششوں میںمصروف عمل
سرینگر/19ستمبر: جموں کے راجوری ضلع میں سیکورٹی فورسز اور پولیس نے ایک خصوصی کارروائی کے دوران جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والے تین لشکر جنگجوئوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود کے علاوہ ایک لاکھ روپے نقدی بھی بر آمد کر لی گئی ہے ۔ جموں کشمیر پولیس سربراہ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے ڈورن کے ذریعے ہتھیار اور نقدی رقم راجوری تک پہنچائی جہاں سے تینوں جنگجواس کو کشمیر لانے کی کوشش میں تھے تاہم ان کی یہ کوشش ناکام بنائی گئی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جموں کشمیر میں امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ اس پار سے عسکریت پسندوں کو کشمیر میں داخل کرنے کی کوششیں جاری ہے ۔ سی این آئی کے مطابق راجوری میں سنیچروار کی اعلیٰ صبح سیکورٹی فورسز اور جموں کشمیر پولیس نے مشتر کہ طور پر ایک خصوصی کارورائی کے دوران تین جنگجوئوں کی گرفتار ی عمل میں لائی ۔ گرفتار کئے گئے جنگجوئوں کی شناخت راحل بشیر ساکنہ پلوامہ، عامر جان ساکنہ پلوامہ اور حافظ یونس ساکنہ شوپیاں کے طور پر کی ہے۔جبکہ پولیس نے ان تین عسکریت پسندوں سے سے دو اے کے 56، 6اے کے میگزین، دو چائنیز پستول، چار گرینیڈ، دو پاؤچ اور ایک لاکھ روپے نقدی برآمد کی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 492/20 درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ادھر جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے تینوں کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان جموں کشمیر میں امن خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ راجوری میں خصوصی آپریشن میں تینوں جنگجوئوں کی گرفتاری عمل میںلائی اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور نقدی رقم بھی بر آمد کر لی گئی جو پاکستان نے ڈرون کے ذریعے راجوری کے علاقے میں پھنکا تھا اور وہ اس اسلحہ کو لانے کیلئے گئے تھے تاہم سیکورٹی فورسز نے ان کی کوشش کو ناکام بنایا ۔جموں میں آئی جی کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دلباغ سنگھ نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان جموں کشمیر میں امن کی صورتحال بگاڑنے کی کوششوں میںمصروف ہے جبکہ عسکریت پسندوں کو کشمیر میں داخل کرنے کے علاوہ جنگجوئوں کیلئے ڈورن کے ذریعے ہتھیار سپلائی کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان حد ممکن کوشش کر رہا ہے کہ جموں کے راجوری اور پونچھ کے علاوہ دیگر علاقوںمیں عسکریت کو زندہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ تاہم ایسی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ ادھر آئی جی جموں نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عسکریت پسندوں کے علاوہ منشیات بھی جموں کشمیر میں سپلائی کر رہا ہے اور نوجوانوں کو منشیات کی طرف مائل کر ر ہے ہیں ۔
Comments are closed.