معروف سیاحتی مر کز اہر بل میں سرکا ری نر خوں پر عملدرآمد نہ دارد،گاہکوں کو لوٹنے کا سلسلہ جا ری
ریسٹورنٹوں میں کھانے پینے کی نر خیں 5ستارہ ہوٹلوں سے بھی زیادہ ،متعلقہ ڈیو لپمنٹ اتھا رٹی خواب ِخر گو ش میں
اظہر حسین
اہربل : مشہور سیاحتی مقام اہر بل میں پا رکوں اور ٹھیکہ حاصل کر نے اور ریسٹورنٹ چلا نے والے لوگوں نے وہاں سیر وتفریح کے لئے آنے والے لوگوں کو لو ٹنے کا سلسلہ دراز کیا ہوا ہے اور یہ سب کچھ اہر بل ڈیو لپمنٹ ایجنسی کے دفتر کے بغل میں ہو رہا ہے ۔اس دوران کشمیر پریس سروس کے ساتھ با ت کر تے ہو ئے اہر بل ڈیو لپمنٹ ایجنسی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر غالب محی الدین نے قصورواروں کے خلاف کا روائی کر نے کی یقین دہا نی کراتے ہو ئے کہا ہے کہ محکمہ ٔ سیاحت کسی کو بھی سیاحوں کو لو ٹنے کی اجازت نہیں دے گا ۔کشمیر پریس سروس کے ساتھ با ت کر تے ہو ئے ایک مقامی سیاح نے کہا کہ وہ کچھ روز قبل سیر و تفریح کے لئے اہر بل گئے تھے اور زیل شاہ پا رک میں داخل ہو نے کے لئے جب وہ ٹکٹ حاصل کر نے کی خاطر ٹکٹ کا ئو نٹر پر گئے تو وہاں پر مو جود ایک نجی ٹھیکہ دار نے ان سے 35روپے کے بجا ئے 150روپے وصول کئے جس با ضابطہ ثبو ت کے پی ایس کے پا س مو جود ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرکا ری ریٹ کے حساب سے مذکو رہ پا رک میں داخلہ کے لئے ٹھیکہ دار کو کسی با لغ شخص سے 10روپے اوربچوں سے 5رو پے کی فیس لینی ہے تاہم انہوں نے ان سے ڑیڑھ سو روپے وصول کئے ۔انہوں نے کہا کہ جس شخص نے ذیل شاہ پا رک کا ٹھیکہ حاصل کیا وہی اہر بل میں Heaven Deliciousکے نا م سے ایک ریسٹورنٹ بھی چلا رہا ہے جہاں پر ہر چیز انتہا ئی مہنگے داموں بیچی جا رہی ہے ۔کشمیر پریس سروس کے پا س مو جود Heaven Deliciousریسٹورنٹ کی بلوں کے مطابق مذکورہ ریسٹورنٹ میں چکن کا نتی 500روپے کے حساب سے Butterنان70روپے کے حساب سے ،چائے فی کپ 40روپے کے حساب سے اور پراٹھا 30روپے کے حساب سے بیچے جا رہے ہیں حالانکہ سرینگر کے کسی بڑے سے بڑے ریسٹورنٹ میں چکن کا نتی محض 350روپے کے حساب سے بیچی جا تی ہے ۔گاہکوں کا کہنا ہے کہ مذکو رہ ریسٹورنٹ مالک سر کا ری نرخناموں کی کھلم کھلا دھجیا ں اُڑا رہا ہے اور یہ سب کچھ اہر بل ڈیو لپمنٹ اتھا رٹی کی نا ک کے نیچے ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ قواعد وضوابط کے مطابق کسی بھی تفریحی پا رک میں داخلے کے ٹکٹ پر نرخ لکھنا ضروری ہو تا ہے تاہم مذکو رہ ٹھیکہ دار نے ٹکٹ پر نرخ درج نہ کر کے قواعد و ضوابط کی سراسر خلاف ورزی کی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ریسٹورنٹ کے بل بُک پر جی ایس ٹی نمبر کا درج ہونا بھی قانونی اعتبا ر سے لا زمی ہے اور یہاں پر بھی مذکو رہ شخص نے ایسا نہ کر کے نہ صرف گا ہکوں کو لوٹنے کا سلسلہ روا رکھا ہے بلکہ وہ ٹیکس چوری کا بھی مر تکب ہوا ہے جس کی متعلقہ حکام کو تحقیقات کر نی چاہئے ۔کشمیر پریس سروس نے جب اس معاملہ کو لے کر زیل شاہ پارک کا ٹھیکہ لینے اور Heaven Deliciousریسٹورنٹ کے مالک سے اس با رے میں استفسار کیا تو اس نے ’’الٹا چور کو توال کو ڈانٹے ‘‘کے مصداق ہمارے اوپر ہی چلانا شروع کر دیا اور ہم کو عدالت میں لے جا نے کی دھمکی دے دی ۔جب ہم نے ان سے یہ پوچھا کہ وہ لوگوں سے اضافی ریٹ وصول کر رہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ یہ کسی نے جعلی رسید بُک چھا پ کر انہیں بد نا م کر نے کی کو شش کی ہے ۔اہر بل ڈیو لپمنٹ اتھا رٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرغالب محی الدین سے جب کشمیر پریس سروس نے اس معاملہ کو لے کر با ت کی تو انہوں نے کہا کہ انہیں اس سے قبل بھی ایک شکایت موصول ہو ئی ہے اور اب انہوں نے ایک اعلیٰ اختیا ری کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جو اس معاملہ کی تحقیقات کر ے گی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ٔ سیاحت کسی کو بھی سیر و تفریح کے لئے آنے والے لوگوں کو لوٹنے کی اجازت نہیں دے گا اور جو کو ئی بھی قصوروار پایا جا ئے گا اس کے خلاف ضابطہ کے تحت کا روائی کی جا ئے گی ۔
Comments are closed.