مارول کاکا پورہ پلوامہ میں فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مختصر جھڑپ
دو فوجی اہلکار زخمی ، جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ، پلوامہ میں انٹر نیٹ خدمات معطل
سرینگر/15ستمبر: جنوبی ضلع پلوامہ کے مارول کاکا پورہ علاقے میں منگل کی اعلیٰ صبح فوج فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان مختصر جھڑپ میں دو فوجی اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ جنگجو فورسز کو چکمہ دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ جھڑپ کے ساتھ ہی ضلع میں انٹر نیٹ خدمات معطل کر دی گئی جبکہ کئی گھنٹوں تک تلاشی آپریشن کے بعد محاصرہ ختم کر دیا گیا ۔ سی این آئی کو دفاعی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مارول کاکا پورہ علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج کے 50آر آر ،سی آر پی ایف اور پولیس نے مشترکہ طورعلاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ منگل کی اعلیٰ الصبح جونہی تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا اور فوج و فورسز نے اس مکان کی طرف پیش قدمی شروع کی جہاں جنگجوئوں چھپے بیٹھے تھے تو وہاں موجود عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز پر اندھا دھند گولیاں چلائی جس کے ساتھ ہی فورسز نے بھی مورچہ زن ہو کر جوابی کاروائی شروع کر دی ۔ گولیوں کی گن گرج سے علاقہ لرزا ٹھا جبکہ فوج و فورسز کی اضافی کمک علاقے کی جانب روانہ کر دی گی جنہوں نے پورے علاقے کو سیل کر دیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی گولی بار ی کے نتیجے میں فوج کے دو اہلکار زخمی ہو گئے جنہوں فوری طور پر علاج و معالجہ کیلئے فوجی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ابتدائی گولی باری کے ساتھ ہی جنگجو بھی فورسز کو چکمہ دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ابتداء میں ہی گولیاں چلنے کے بعد علاقے میں خاموشی چھا گئی جس کے بعد اگرچہ کئی گھنٹوں تک فوج و فورسز نے تلاشی کارروائی عمل میں لائی تاہم کہیں سے بھی دوبارہ فوج فورسز اور جنگجوئوں کے مابین آمنا سامنا نہیں ہوا جس کے بعد علاقے کا محاصرہ ختم کر دیا گیا ۔ ادھر جھڑ پ کی شروعات کے ساتھ ہی ضلع میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات معطل کر دی گئی ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے مختصر جھڑ پ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنگجوئوںکی موجودگی کی اطلاعات ملنے کے بعد منگل کی صبح مارول کاکا پورہ علاقے کا محاصرہ کیا گیا جس دوران وہاں گولیوںکا تبادلہ ہوا اور اس میں دو فوجی اہلکار زخمی ہو گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ مختصر جھڑپ کے بعد جنگجوئوں فرار ہوئے جن کی تلاشی جاری ہے جبکہ علاقے کا محاصرہ ختم کر دیا گیا ۔
Comments are closed.