سرینگر/15ستمبر: اننت ناگ میں اینٹوں کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کیلئے ضلع اننتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کی جانب سے کئی علاقوں میں قریب آدھ درجن اینٹ ٹھوں کو سیل کرکے قصور واروں پر لاکھوں روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق اننت ناگ میں اینٹ بٹھ مالکان کی من مانیوں پر قابو پانے اور ناجائز منافع خور اینٹ بٹھ مالکان کی نکیل کسنے کیلئے انتظامیہ متحرک ہوگئی ہے اور ضلع کمشنر کی صدارت میں کئی علاقوں میں متعدد اینٹ بٹھوں کو سیل کردیا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں قریب 50اینٹ بٹھ چلائے جارہے ہیں جو موجودہ صورتحال کی آڑ میں اینٹوں کو دوگنی قیمتوں پر فروخت کررہے تھے تاہم عوام کی جانب سے بار بار شکایت کرنے پر آخر کار ضلع انتظامیہ متحرک ہوگئی اور آج ڈی سی اننت ناگ کی قیادت میں انفورسمنٹ ونگ اور متعلقہ محکمہ کی ٹیم نے مشترکہ طور پر ضلع کے کئی علاقوں کا دورہ کرکے آدھ درجن کے قریب اینٹ بٹھوں کو سربمہر کردیا جبکہ اینٹ بٹھ مالکان پر لاکھوں روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا ہے جس پر مقامی لوگوں نے اطمینان کااظہار کیا ۔اس دوران معلوم ہوا ہے کہ ڈی سی اننت ناگ نے چند روز قبل اینٹ بٹھ مالکان کو ہدایت کی تھی کہ وہ اینٹ فی گاڑی 21ہزار روپے تک فروخت کرے تاہم چند اینٹ بٹھ مالکان 25سے 28ہزار روپے تک اینٹیں فروخت کرتے تھے ۔ آج کی کارروائی پر لوگوںنے اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ اگر انتظامیہ اسی طرح ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرے گی تو لوگوں کو کافی حد تک راحت مل سکتی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.