جنوبی کشمیر میں نوجوانوں کے پُر اسرار طور پر لاپتہ ہونے کے بڑھتے واقعات

تملہ ہال پلوامہ میں فوجی اہلکار کا جواں سالہ بھائی لاپتہ ، گھر والوں نے واپس آنے کی اپیل کی

سرینگر/14ستمبر/سی این آئی// جنوبی کشمیر میں نوجوانوں کے لاپتہ ہونے کے بڑھتے واقعات کے بیچ پلوامہ کے تملہ ہال علاقے میں فوجی اہلکار کو بھائی لاپتہ ہو گیا ہے اور اہل خانہ نے اس کو واپس گھر آنے کی پر زور اپیل کی ہے ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں نمائندے نے پلوامہ سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ تملہ ہال پلوامہ کا ایک طالب علم گھر سے لاپتہ ہو گیا ہے جس دوران اہل خانہ نے اس کو واپس آنے کی اپیل کی ہے ۔ گورئمنٹ ڈگری کالج پلوامہ میں فسٹ ائر میں زیر تعلیم 20سالہ جنید رشید ولد عبد الرشید ساکن تملہ ہال سات روز قبل گھر سے لاپتہ ہوگیا جس کے بعد وہ گھر واپس نہیں لوٹ نہیںآیا ۔ لاپتہ نوجوان کے افراد خانہ نے بتایا کہ وہ اپنے بڑے بیٹے ، جو ایک فوجی ہے، کی سگائی کی تیاریوں میں مصروف تھے اورجنید کوئی چیز لانے بازارگیا لیکن واپس نہیں لوٹا۔انہوں نے کہا کہ گھر سے نکالنے کے بعد جب جنید کافی دیر تک واپس نہیں آیا تو اس کو فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم اس کا فون بند آیا ۔ اہل خانہ کے مطابق بعد میں اگرچہ جنید کو تمام رشتہ داروں کے یہاں ڈھونڈ نے کی کوشش کی گئی تاہم کہیں سے کوئی پتہ نہیں ملا ۔انہوں نے مزید کہا کہ جنید کے لاپتہ ہونے کے بارے میں لاسی پورہ پولیس تھانے میں رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔ جنید کے والدین نے اپنے لاپتہ بیٹے کو گھر واپس لوٹ آنے کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے جنگجو تنظیموں سے بھی ان کے بیٹے کو واپس بھیجنے کی اپیل کی ہے ،اگر وہ اْن کے ساتھ ہے۔ادھر پولیس کا کہنا ے کہ جنید کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

Comments are closed.