سرینگر/14ستمبر: بارہمولہ میں قائم گورئمنٹ میڈیکل کالج میں آج اچانک آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں عمارت کو جزوی نقصا ن پہنچا ہے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں قائم ڈسٹرکٹ ہسپتال سے سوموار کو بعد دوپہر اچانک آگ نمودار ہوئی ۔ آگ کی لپٹیں عمارت سے باہر بھی دکھائی دے رہی تھی۔ اس دوران آگ کی اطلاع ملتے ہی محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ اور متعلقہ پولیس جائے واردات پر پہنچنے اور آگ پر قابو پالیا ۔ آگ کی وجہ سے عمارت کو جزوی نقصا ن پہنچا ہے لیکن آگ کی وجہ سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.