
کووڈ19مخالف پہلے سپرے ویکسین کو منظوری ؛چین نے پہلے نیجل اسپرے ٹیکہ کے تجربہ کا کام شروع کیا
سرینگر/12ستمبر: کورونا وائرس کے خلاف چین کی واحد نیجل اسپرے ویکسین کے پہلے مرحلے کا تجربہ نومبر میں شروع ہو سکتا ہے اور اس میں 100 شرکا کو شامل کیا جا سکتا ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق چین نے نوول کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے پہلے نیجل اسپرے ٹیکہ کے تجربہ کو منظوری دے دی ہے۔ کورونا وائرس کے خلاف چین کی واحد نیجل اسپرے ویکسین کے پہلے مرحلے کا تجربہ نومبر میں شروع ہو سکتا ہے اور اس میں 100 شرکا کو شامل کیا جا سکتا ہے۔ سرکاری گلوبل ٹائمس کی خبر کے مطابق، یہ اس طرح کا واحد ٹیکہ ہے جسے چین کے نیشنل میڈیکل پروڈکشن ایڈمنسٹریشن نے منظوری دی ہے۔یہ ٹیکہ ہانگ کانگ اور چین کے بیچ ایک اجتماعی مشن کے تحت تیار کیا جا رہا ہے جس میں یونیورسیٹی آف ہانگ کانگ، شیامن یونیورسیٹی اور بیجنگ ونتائی بائیولاجیکل فارمیسی کے تحقیق کار شامل ہیں۔ یونیورسیٹی آف ہانگ کانگ کے مائیکرو بائیولوجسٹ یو این کروک۔ ینگ نے کہا کہ یہ ٹیکہ نظام تنفس میں آنے والے وائرسوں کے نیچورل ٹرانزیشن روٹ کو امیونٹی سسٹم تیار کرنے کے لئے آمادہ کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیجل اسپرے کے توسط سے ٹیکہ لگانے سے انفلوئنزا اور نوول کورونا وائرس دونوں سے حفاظت مل سکتی ہے۔ یو این نے کہا کہ ٹیکہ کے تین طبی ٹرائل پوری طرح ختم ہونے میں ابھی کم سے کم ایک سال اور لگ جائے گا۔
Comments are closed.