سرینگر/12ستمبر: لداخ میں ہند چین کشیدگی کے بیچ چین نے ان پانچ نوجوانوں کو جنہیں ایک ہفتے پہلے اغوا کیا گیاتھا کو رہا کردیا اور حکومت ہند کے حکام کے حوالے کردیا ۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق چینی فوج نے آج سویرے اروناچل پردیش میں تبتو سرحدکے پاس ہندستان کے فوجیوں کے حوالے کیا۔ یہ پانچ جوان فوج کے لئے مزدوری کا کام کرتے تھے۔ حال ہی میں وزیر خارجہ جے شنکر نے ان پانچ ہندستانیوں کے اغوا کے مسئلے کو اپنے چین کے ہم منصب کے ساتھ اٹھا یا اور مطالبہ کیا کہ انہیں جلد ازجلد چھوڑا جا ئے۔ ہندستانی فوج نے کہا کہ یہ پانچ افراد غلطی سے چین کے علاقے میں داخل ہوئے جہاں چینی فوج نے انہیں اپنی حراست میں لے لیا ۔ ایک اطلاع کے مطابق یہ مزدور فوجی رسد پہنچانے کے بعد مقامی علاقے میں شکار بھی کرتے ہیں اور جڑی بوٹیوں بھی حاصل کرتے ہیں اوراسی سلسلے میں وہ ان کی پہاڑیو ںپر گئے جہاں وہ لا پتہ ہوگئے بعد میں چینی فوج نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ ان کے قبضے میں ہیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.