پانپورمیں عسکری جماعتوں کے پوسٹر چسپانے کے الزام میں تین افراد گرفتار

ترال میں انصار غزۃ ہند کا بالائے زمین کارکن قابل اعتراض مواد سمیت دھر لیا گیا

سرینگر/12ستمبر: پانپور میں جنگجوئوں کے پوسٹر چسپاں کرنے کے الزام میں پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرکے ان سے پوچھ تاچھ شروع کردی ۔ادھر ترال میں پولیس نے عسکری تنظیم انصار غزۃ ہند کا بالائے زمین کارکن گرفتار کر لیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی قصبہ پانپور میں پولیس اور فوج کی 50آر آر نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن کے خلاف الزام لگایا گیا ہے کہ مذکورہ افراد عسکری تنظیموں کے پوسٹر چسپاں کرنے کے علاوہ بینر لگانے میں بھی ملوث تھے ۔ اس سلسلے میں پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرفتار شدہ نوجوان علاقے میں خوف و ہراس پھیلنے کیلئے ذمہ دار ہے جن کے خلاف پولیس نے ایک کیس زیر نمبر 75/2020درج کرکے مزید پوچھ تاچھ شروع کردی ہے ۔ گرفتار شدگان کی شناخت ندیم احمد ڈار ساکن درنگبل بانپور ، ارشاد احمد صوفی ساکن تلباغ پانپور اور شاکر احمد ڈار ساکن جلال آباد سوپور کے بطور ہوئی ہے ۔ مذکورہ افراد سے کمپوٹر ، کاغذاور دیگر آلات برآمد کرلئے گئے ہیں ۔ ادھر پولیس نے ترال میں انصار غزۃ ہند سے وابستہ بالائے زمین کارکن کو قابل اعتراض مواد سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

Comments are closed.