سرینگر/12ستمبر/: ترال میں ایک لوڈ کیریر حادثے کا شکار ہونے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دیگر تین زخمی ہوئے ہیں جن کو نازک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ادھر ر ٹنگمرگ میں ایک کھولتا ہوا تیل کا بیرل پھٹ جانے سے یونٹ میں کام کررہے تین مزدور جھلس کر شدید زخمی ہوئے ہیں جن کو نازک حالت میں سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال پہنچایا گیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں اعلیٰ الصبح ایک لوڈ کیریر پنیر جاگیر کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سڑک پر لڑھک گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص موقعے پر ہی ہلاک ہوا جبکہ دیگر تین افراد زخمی ہوئے ہیں سبھی زخمیوں کو نزیدیکی ہسپتال منتقل کیاگ یا جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔ فوت شدہ شخص کی شناخت عبدالرحمان پرے ساکن کوئل شکارگاہ ترال کے بطور ہوئی ہے ۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ۔ ادھر مہلوک شخص کی نعش جونہی اس کے آبائی گائوں پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیااور لوگوں کی بڑی تعداد مہلوک کے گھر پہنچی ۔ دریں اثناء کنزر ٹنگمرگ میں ایک کھولتا ہوا تیل کا بیرل پھٹ جانے سے یونٹ میں کام کررہے تین مزدور جھلس کر شدید زخمی ہوئے ہیں جن کو نازک حالت میں سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال پہنچایا گیا ۔ دریں اثناء شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کنزر ٹنگمرگ میں ایک فیکٹری میں کام کرنے والے تین مزدور اُس وقت جھلس کر شدید زخمی ہوئے جب ایک کھولتا ہوا تیل کا بیرل زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا اور شدید گرم تیل سے وسیم احمد ، محمد لطیف اور بلال احمد جھلس کر شدید زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹنگمرگ پہنچایا گیا جہاں سے انہیں نازک حالت میں سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.