سرینگر/12ستمبر/سی این آئی// شمالی کشمیر کے پٹن علاقے میں جموںکشمیر پولیس کی خفیہ ونگ نے ایک ڈاکٹر کے گھر پر چھاپہ ڈال دیا ،تاہم تلاشی کارورائی کے دوران کوئی بھی قابل اعتراض چیر بر آمد نہیں کی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر پولیس کی سی آئی کے ونگ نے سنیچروار کی صبح پٹن کے پلہالن علاقے میں چھاپہ ڈال کر تلاشی کارروائی عمل میں لائی ۔ معلوم ہوا ہے کہ سی آئی اے کے حکام نے رائپورہ پلہالن میں واقع حکیم غلام محی الدین ولد محمد رمضان کے گھر پر چھاپہ مارا اور تلاشی لی۔حکیم پیشے سے ایک ڈاکٹر ہیں اور اْن کا بیٹا اپنے ہی علاقے میں ادویات کی دکان چلاتا ہے۔پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ CIKسے وابستہ ٹیم نے ڈاکٹر کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی عمل میں لائی جس دوران انہوں نے گھر کی تلاشی بھی لی تاہم تلاشی کارورائی کے دوران کوئی بھی شک آور یا قابل اعتراض چیز بر آمد نہیں کی گئی ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.