کپوارہ میں جنگجوئوں کے ایک بالائی ورکر کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

گرفتار شدہ نوجوان جنگجوئوںسے فیس بُک پر رابطے میں تھا / پولیس

سرینگر/09ستمبر: کپوارہ میں پولیس نے حزب کے بالائی ورکروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ گرفتار شدگان کے خلاف کیس درج کرکے ان سے پوچھ تاچھ کا عمل جاری ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ میں پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع کی بناء پر شبانہ چھاپہ ماری کے دوران الطاف احمد بٹ ولد علی محمد بٹ ساکن کانٹھ پورہ کو گرفتار کرلیا ہے جس کے متعلقہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ نوجوان حزب المجاہدین کے ساتھ وابستہ تھا اور ان کے لئے بالائی زمین کام کرتا تھا ۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ پوچھ تاچھ کے دوران الطاف نے اعتراف کیا کہ اس کا رابطہ حال ہی میں مارے گئے حزب جنگجو کمانڈر حیدر کے ساتھ سوشل میڈیا پر اس کا رابطہ تھا جو اس کو جنگجوئوں کی صفوں میں شامل ہونے کیلئے مائل کرنے کی کوشش کرتا تھا ۔ پولیس کے مطابق گرفتار شدہ نوجوان سے کے قبضے سے ایک ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد کیا گیا ۔پولیس نے اس کے خلاف ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 126/2020 u/s 7/25 Arms Act, Ss. 18, 20 UAPAدرج کرکے مزید پوچھ تاچھ شروع کردی ہے ۔

Comments are closed.