سرینگر/09ستمبر: جنوبی ضلع پلوامہ میں بھنگ کے خاتمہ کیلئے فیصلہ کن مہم جاری رکھتے ہوئے پولیس نے مختلف علاقوں میںبھنگ کی کاشت کو تباہ کر دیا ۔ اسی دوران پولیس نے واضح کیا ہے کہ جنوبی کشمیر کے تمام علاقوں میں بھنگ کی کاشت کی مکمل خاتمے تک مہم شد و مد سے جاری رہے گی اور کہا کہ جو بھی اس کاشت میںملوث پایا جائے گا ان کے خلاف کارروائی ہو گی ۔ سی این آئی نمائندے نے اس ضمن میں مزید اطلاع دی ہے کہ جنوبی کشمیر کے متعد علاقوں میں پولیس نے محکمہ مال کے ہمراہ بھنگ کے خلاف فیصلہ کن مہم شد و مد سے جاری ہے جس دوران انہوں نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران سینکڑوں کنال اراضی پر پھیلی بھنگ کی کاشت کو تباہ کیا۔نمائندے کے مطابق پلوامہ پولیس کی جانب سے بدھ کو راکھ لیتر اور زاہد باغ علاقوں میں بھنگ کی کاشت کو تباہ کر دیا گیا ۔ ایس ڈی پی او لیتر غلام حسن کی قیادت میں پولیس کی ایک ٹیم جس میں ایس ایچ او لیتر محمد حفیظ بھی شامل تھے نے بدھ کو پولیس ڈویژ ن لیتر کے راکھ لیتر اور زائد باغ علاقوں میں بھنگ کی کاشت تبا ہ کر دی ۔ اس موقعہ پر لوگوں سے تاکید کی گئی ہے کہ بھنگ کی کاشت کو رضا کاروانہ طور پر ختم کیا جائے بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی عمل میںلائی جائے گی ۔ ضلع پولیس پلوامہ کے ایک سنیئر افسر نے کہا کہ ضلع میں بھنگ کے خلاف مہم شد ومد سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج تک مختلف علاقوں میں سینکڑوں کنال پر اراضی پر پھیلی بھنگ کی کاشت کو تباہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہم کو جاری رکھتے ہوئے پولیس کی ٹیم نے ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میں آج بھی درجنوںکنال اراضی پر پھیلی بھنگ کی کاشت کو تباہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جنوبی کشمیر میں بھنگ کی کاشت کے مکمل خاتمہ کیلئے بھنگ کے خلاف جنگ جاری رہیگی۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.